{AF}
پبلک سروس کمیشن کا فیصلہ انصاف پر مبنی خیر مقدم کرتے ہیں ،محمود الحسن چودھری{/AF}
پبلک سروس کمیشن کا فیصلہ انصاف پر مبنی خیر مقدم کرتے ہیں ،محمود الحسن چودھری
آزادکشمیر میں میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں ،رشوت سفارش کلچر اور پرچی سسٹم کے ذریعے نوجوان نسل کا مسقتبل تاریک کیا جا رہا ہے،پبلک سروس کمیشن غیر سیاسی ہو جو اپنے فیصلے خود کر سکے اور کسی کا دباؤ ہر گز برداشت نہ کیا جا سکے،
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے عدالت العالیہ کی طرف سے پبلک سروس کمیشن سمیت تمام ممبران کی تقرریاں کو کالعدم قرار دینے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت العالیہ کا یہ فیصلہ تاریخی فیصلہ ہے آزادکشمیر میں میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں،رشوت ،سفارش اور پرچی سسٹم کے ذریعے نوجوانوں کے ساتھ ظلم و ستم ہو رہا تھا،فیصلے سے آزادکشمیر کے نوجوانوں کے لیے ایک مثبت پیغام جائے گا،ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری،امیر جماعت اسلامی ضلع باغ عثمان انور،چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی سابق امیر ضلع باغ نثار احمد شائق،امیر ضلع پونچھ سردار محمد حلیم خان،عبدالحمید چوہدری،سید نذیر حسین شاہ،امجد یوسف،تنویر خان،مولانا عتیق خان اور دیگر راہنماؤں نے کہا کہ فیصل سے نوجوانوں کے لیے اچھا پیغام جائے گا،آزادکشمیر میں میرٹ کا قتل عام اور رشوت ،سفارش کلچر نے انصاف کے تقاضوں سے عام آدمی کو دور کر دیا ہے،فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ کمیشن میرٹ پر بننا چاہیے،تاکہ عدل وانصاف کے ذریعے غریب آدمی کو بھی انصاف میسر ہو سکے