اللہ کی سرزمین پر اللہ کے نظام کے نفاذ کے لیے جماعت اسلامی کے کارکن اپنا کردار ادا کریں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiاللہ کی سرزمین پر اللہ کے نظام کے نفاذ کے لیے جماعت اسلامی کے کارکن اپنا کردار ادا کریں،عبدالرشید ترابی{/AF}

اللہ کی سرزمین پر اللہ کے نظام کے نفاذ کے لیے جماعت اسلامی کے کارکن اپنا کردار ادا کریں،عبدالرشید ترابی
کشمیر کی آزادی ہم پر قرض اور ہمارے ایمان کا حصہ ہے کشمیریوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی،کشمیر جہاد کے ذریعے آزاد ہوگا ،سودی نظام نے معاشرے سے خیر و برکت ختم کر دی اسلامی اصولوں قرآن و سنت کے ذریعے ہی معاشرہ میں انقلاب ممکن ہے،مصر اور شام میں ہونے والے واقعات کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل ہیں جو مسلمانوں کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں
راولاکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے کارکنان خوش قسمت ہیں کہ جو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے نظام کی تبدیلی اور اللہ کے دین کی سربلندی اور اسلامی انقلاب کے لیے سرگرم عمل ہیں،بطور مسلمان ہم سب پر یہ فرض ہے کہ اللہ کے دین کو غالب کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برؤے کار لاتے ہوے اللہ کی سر زمین پر اللہ کا نظام کا نفاذ عمل میں لایا جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولاکوٹ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام دو روزہ تربیت گاہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ طاغوتی قوتیں میڈیا کے ذریعے ملت اسلامیہ پر یلغار کر رہی ہیں،مسلمانوں کو ان کے اسلاف کے سبق سے دور کرنے کے لیے ہماری نوجوان نسل کو اپنی تہذیب کی طرف راغب کرنے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں،ملک میں سودی نظام کے ذریعے برکت ختم ہو چکی ہے اور یہ اللہ تعالی ٰ کی طرف سے ہم پر بہت بڑا عذاب ہے انہوں نے کہا کہ یورپ اور دیگر ممالک جن کو ہم ترقی یافتہ کہتے ہیں وہ ہمارے آباواجداد اور اسلامی نظام قرآن و حدیث سے راہنمائی لے کر ترقی کر رہے ہیں،ملت اسلامیہ کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہو گا آج مصر ،شام میں جو ہو رہا ہے سب طاغوتی قوتیں اگھٹی ہوچکی ہیں اور اسلام کے خلاف منظم ہو کر ظلم وستم کر کے مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر ان کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں،انہوں نے کہا کہ مصر میں اخوان المسلمین کی پر امن تحریک کو طاقت کے ذریعے کچلنا اور امریکہ اسرائیل کے اشارے پر شام میں تخریبی کاروائیاں کروا کر مسلمانوں کو پتھر کے دور کی طرف لے جایا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نہتے اور بے گناہ معصوم ماؤں بہنوں کی عزت آبرو پامال کر رہی ہے اقوام کی خاموشی سوالیہ نشان ہے امن کے داعی اقوام متحدہ کی خاموشی اس کے منہ پر طمانچہ ہے انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں عدل و انصاف ،نظام مصطفی کے لیے معاشرے میں سود سے پاک اسلامی نظام کے ذریعے ہی ہم ترقی کر سکتے ہیں کشمیر کی آزادی ہم سب پر فرض ہے اور اس قرض کو چکانا ہو گا کشمیری اپنی تحریک آزادی کو جاری رکھے ہوئے ہیں کشمیریوں کی مرضی کے بغیر کو ئی بھی فیصلہ کشمیریوں کو کبھی قبول نہیں ہو گا،

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر