{AF}
عبدالرشید ترابی کی مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفر الحق سے ملاقات سیاسی اور قومی امور پر تبادلہ خیال{/AF}
عبدالرشید ترابی کی مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفر الحق سے ملاقات سیاسی اور قومی امور پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف جنرل اسمبلی کے اجلاس اور منموہن سنگھ کی ملاقات سے قبل کشمیری قیادت سے مشاورت کریں،عبدالرشید ترابی
کشمیری قیادت سے ملاقات کاجلد اہتمام کریں گے،راجہ ظفرالحق
راولپنڈی ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وکنوینئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے مسلم لیگ ن کے چیئرمین سینٹر راجہ ظفرالحق سے ملاقات کی اس پر دونوں رہنماؤں نے سیاسی اور قومی امور پر تبادلہ خیال کیا،ترجمان کے مطابق عبدالرشید ترابی نے اس موقع پر کہاکہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف جنرل اسمبلی کے مجوزہ اجلاس سے اور ہندوستا ن کے وزیر اعظم منموہمن سنگھ کی ملاقات سے قبل کشمیری قیادت سے مشاورت کریں،جنرل اسمبلی کے خطاب میں پاکستان اپنے قومی موقف کے اعادہ کے ساتھ ساتھ ہندوستان کو کہٹرے میں کھڑا کرے،اس موقع پر راجہ ظفر الحق نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے،جلد وزیرا عظم پاکستان سے کشمیری قیادت سے مشاورت کا اہتمام کیا جائے گا۔