{AF}
جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی راہنما پروفیسر غلام مصطفی کے بیٹے ڈاکوں نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر کے شہید کر دیا{/AF}
جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی راہنما پروفیسر غلام مصطفی کے بیٹے ڈاکوں نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر کے شہید کر دیا
مرحوم علی مصطفی امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی کے بھائی اشرف بلال کے داماد اور نائب امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر نورالباری کے بھانجے تھے،وہ حافظ قرآن اور تاجر تھے پنجاب حکومت فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے عبدالرشید ترابی
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی راہنما ریڈفاؤنڈیشن آزادکشمیر کے چیئرمین مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن پروفیسر غلام مصطفی کے بیٹے علی مصطفی کے گھر میں ڈاکوداخل ہوئے اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے شہید کر دیا،مرحوم علی مصطفی امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر عبدالرشید ترابی کے بھائی اشرف بلال کے داماد اور نائب امیر جماعت اسلامی نورالباری کے بھانجے تھے،وہ حافظ قرآن اور تاجر تھے ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دیں،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت حکومتی ادارے اور پولیس فوری طور پر اس واقعے کے اصل مجرموں کٹہرے میں لائیں اور ان کو عبرت ناک سزا دیں،انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کا تقاضا ہے کہ پنجاب حکومت اور پولیس حفیہ ادارے ایسے افراد پر نہ صرف نظر رکھیں بلکہ ان کو گرفتار کر کے سخت سزائیں دیں۔