{AF}
پاکستان کی بقا ء سلامتی اور دفاع کشمیرکی آزادی سے وابستہ ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}
پاکستان کی بقا ء سلامتی اور دفاع کشمیرکی آزادی سے وابستہ ہے،عبدالرشید ترابی
ہندوستان کے عزائم 65سے زیادہ بھیانک ہوچکے ہیں،لائن آف کنٹرول پر گولہ باری،مقبوضہ کشمیرمیں مظالم میں اضافہ اور پاکستان کے اندر تخریب کاری جیسے جارحانہ عزائم ہندوستان کا کھلا ثبوت ہیں،باغ مسائلستان بن چکاہے،ترقیاتی سکمیں کرپشن کی نذر ہورہی ہیں ومن یونیورسٹی میں وائس چانسلر خاتون ہونی چاہیے ا وریونیورسٹی گرانٹ کمیشن اس کی تقریری کرے،یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجز جیسے اداروں کو تباہ ہونے سے بچانا ہمارا فرض ہے،ایسے افراد یونیورسٹی کے خدوخال تیار کررہے ہیں جنھوں نے یونیورسٹی کا منہ تک نہیں دیکھا،باغ جماعت اسلامی کا مضبوط گڑھ ہے،ووٹرز کو کسی کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑیں گے،اصلاح احوال نہ کی گئی تو ڈنڈے کا استعمال بھی جانتے ہیں،جماعت اسلامی کے ذمہ داران تحقیقی کمیٹیاں قائم کریں سکیموں کی خود مانٹرنگ کریں
باغ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ آج 1965سے زیادہ بھیانک عزائم کے ساتھ ہندوستان پاکستان پر حملہ آور ہے،پاکستان کی بقاء سلامتی اور دفاع کشمیرکی آزادی کے بغیر ممکن نہیں ہے،جب تک شہ رگ ہندوستان کے قبضے میں رہے گی پاکستان آزادنہ طورپر زندہ نہیں رہ سکتا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہاڑی گہل پریس کلب کے نومنتخب صدر وفد کے ہمراہ ملاقات اور جماعت اسلامی باغ کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا،پریس کلب کے نومنتخب صدر خالد کیانی نے امیر جماعت اسلامی سے حلف کی تقریب میں شرکت کے لیے ملاقات کی،جماعت اسلامی کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ باغ مسائلستان بن چکاہے،تعمیراتی کام تھپ ہے جو کچھ سکمیں ہیں وہ کرپشن کی نذرہورہی ہیں،صحت اور تعلیم اداروں میں بھرتیاں میرٹ کے خلاف ہورہی ہیں،ومن یونیورسٹی جیسے تعلیمی ادارے کو تباہ ہونے سے بچانا ہمارا فرض ہے یہاں وائس چانسلر خاتون ہونی چاہیے اور اس کی تقرری یونیورسٹی گرانٹس کمیشن میرٹ پر کرے،ومن یونیورسٹی کے خدوخال وہ افراد تیار کررہے ہیں جنھوں نے یونیورسٹی کامنہ تک نہیں دیکھا،انھوں نے کہاکہ میڈیکل کالجز اور یونیورسیٹوں جیسے قومی اداروں کو تباہ ہونے سے بچانا ضروری ہے،انھوں نے کہاکہ اصلاح احوال نہ کی گئی تو چوتھا مرشد ڈنڈا ہے ،انھوں نے کہاکہ باغ جماعت اسلامی کا مضبوط گڑھ ہے،انھوں نے ذمہ داران کوہدایت کی کہ فوری طور مانٹرنگ کمیٹیاں قائم کریں سکمیوں او ربھرتیوں کی مانٹرنگ کریں،غریب لوگوں کے لیے سرکاری ملازمتوں کے دروازے بند کردیے گئے ہیں ایک خاص ٹولے کو نوازاجارہاہے،انھوں نے کہاکہ صحت اور تعلیم کے شعبوں کا بیڑہ غرق کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا۔انھوں نے کہاکہ یہی حال پوری ریاست کا ہے اس کیفیت میں بیس کیمپ تحریک آزادی میں کیسے کردار ادا کرسکتاہے،انھوں نے کہاکہ قائد اعظم کا یہ ویثرن تھا کہ آزاد خطے کو تحریک آزادی کا بیس کیمپ بنایا جائے،قائد اعظم کے ویثرن کے مطابق آزاد خطے کوتحریک آزادی کا بیس کیمپ بنانا وقت اور حالات کا تقاضاہے مگر لوٹ مار کے اس کلچر کو ختم کیے بغیر سب کو ساتھ چلانا مشکل ہے،جماعت اسلامی کوشش کررہی ہے کہ وہ تحریک آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر پوری قوم اور حکومت کو ایک صحفہ پر لائے مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ حکومت اپنے وزراء کو ہدیات جاری کرے کہ وہ آزاد خطے میں اس فضاء کو برقرار رکھنا اور اس کو آگے چلانے کے لیے میرٹ پر کام کریں،انھوں نے کہاکہ ہندوستان ہماری علاقوں میں گولہ باری کررہاہے وہ آزاد خطے کو واپس لینے کے عزائم رکھتا ہے ان کے عزائم کو ناکام بنانا سب کی ذمہ داری ہے۔