{AF}
ایک ہزار سال تک دنیا میں سپر طاقت کا لوہامنوانے والی امت مسلمہ علم اور تحقیق کے میدان میں کمزوری کے باعث زوال پذیر ہوئی ،عبدالرشید ترابی{/AF}
ایک ہزار سال تک دنیا میں سپر طاقت کا لوہامنوانے والی امت مسلمہ علم اور تحقیق کے میدان میں کمزوری کے باعث زوال پذیر ہوئی ،عبدالرشید ترابی
ایک بار پھر امت کو علم اور تحقیق کی راہ اپنانا ہوگی،معاشرے میں پھیلے اہل دانش ،علماء کرام اور اساتذہ امت کو اپنے گمشدہ ورثے کی جانب متوجہ کریں،اہل مغرب نے پہلے نظام کو درست کیااور پھر علم اور تحقیق کے میدان میں آئے اور آج دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں،مدینے کی ریاست رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے ماڈل ریاست رہے گی،معاشرے میں اچھے افرادمل کر نظام کی اصلاح میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ امت کو ایک با پھر سائنس اور علم کی طرف لایا جائے،پروفیسر الحق نے کشمیرکی تیسری بڑی لائبیریری قائم کرکے احسن کام کیاہے،اس سے بھرپور استفادہ کیا جائے
ملوٹ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وکنوینئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ایک ہزار سال تک دنیا میں سپر طاقت کا لوہامنوانی والی امت مسلمہ علم اور تحقیق میں کمزوری کے باعث زوال پذیر ہوئی ،اہل مغرب نے اپنے نظام کو درست کرتے ہوئے علم اور سائنس کی جانب توجہ دی اور آج دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے پروفیسر الحق کی جانب سے کشمیر کی تیسری بڑی لائبیریری قائم کرنے کی تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب کی صدارت پروفیسر یعقوب شائق نے کی ،تقریب سے اہل دانش نے خطاب کیا ،جماعت اسلامی کے کارکنوں سمیت اساتذہ کرام ،علماے کرام اور سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اگر امت ایک با ر پھر اپنا عروج چاہتی ہے تو اس کو علم اورتحقیق کی جانب توجہ دینا ہوگی مگر اس سے قبل اپنا سیاسی نظام درست کرنا ہوگا،اس کرپٹ اور فرسودا نظام کے ہوتے ہوئے علم اور تحقیق کے میدان میں خاصر خواہ ترقی نہیں ہوسکتی،اس کی واضح مثال ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ہے انھوں نے ملک کو سائنس کے میدان میں ترقی دی اور ایٹم بم بنا کردیا مگر فرسودا نظام کے محافظوں نے اس کو جیل میں بند کیا اور اس کی تذلیل کی،جس سے ظاہر ہوتاہے کہ نظام کی اصلاح اولین ترحیجی ہونی چاہیے،عبدالرشید ترابی نے اہل داشن ،علماء کرام،اساتذہ کرام نظام کی تبدیلی کے لیے اپنا کردار ادا کریں،انھوں نے کہاکہ معاشرے میں اچھے افراد کی کمی نہیں ہے مگر وہ منظم ہوکر جدوجہد کریں تو یہ نظام تبدیل ہوسکتاہے جماعت اسلامی نے پلیٹ فارم بنا دیا ہے ہم دعوت دیتے ہیں معاشرے کے اچھے افراد کو کہ وہ ہمارے ساتھ شامل ہوں اور اس نظام کے خلا ف جہاد کریں،انھوں نے کہاکہ اس لابیریری سے استفادہ کیاجائے اور مطالعے کے رواج کو عام کیا جائے کتاب کے ساتھ اپنا تعلق قائم کیا جائے،علم کے بغیر انسان جہاہل ہے وہ اچھے اور برے کی تمیز نہیں کرسکتا،علم ہماری گمشدہ میراث ہے ا س کی تلاش ضروری ہے،انھوں نے کہاکہ اس طرح کی لابیریریاں اور تحقیقی ادارے قائم کرنے کی ضرورت ہے،انھوں نے کہاکہ ملت کو اندھیروں سے نکال کر اجالوں کی جانب لانا ہے۔