{AF}
امریکہ کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ بغیر تحقیق کے شام پر حارحیت کرے عالمی برادری اس کانوٹس لے،شیخ عقیل الرحمان یڈووکیٹ{/AF}
امریکہ کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ بغیر تحقیق کے شام پر حارحیت کرے عالمی برادری اس کانوٹس لے،شیخ عقیل الرحمان یڈووکیٹ
مغرب کے ایجنڈت کی تکمیل کے لیے اسلامی ممالک کے حکمران اپنے ہی عوام کا خون بہارہے ہیں،سعودی عرب اور ایران اپنے اپنے فرقوں کی حمایت کرنے کی بجائے مسلمانوں کے حقوق کے لیے آگے بڑھیں،سعودی عرب کا کردار نمایاں ہونا چاہیے امریکہ کی بجائے عالم اسلام شام اور مصر میں فیکٹ فائینڈنگ مشن بھیجے اگر کیمیائی گیس استعمال کی گئی ہے توعالم اسلام اس کے خلاف کاروائی کرے مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ بغیر تحقیق کے شام پر حارحیت کرے،امریکہ نے مصری فوج کو ڈالر دے کر سات ہزار سے زائد مصری عوام کو قتل کروایا حمہوری حکومت پر شب خون ماروایا،لاکھوں افرادکو زخمی او رجیلوں میں بند کروانے کے لیے مصری فوج کا اسلحہ فراہم کیا،امریکہ کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ اپنی مرضی کی حکومتیں مسلط کروانے کے لیے اسلامی ممالک پر حملے کرے یہ مسلمانوں کی غیر ت کو چیلنج ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ امت مسلمہ کے حکمرانوں کی بدقسمتی یہ کہ وہ مغربی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے اپنے ہی عوام کا خون کررہے ہیں،انھوں نے کہاکہ سعودی عرب کا اسلامی ممالک میں بڑا حترام ہے اور بیت اللہ ہونے کی بجائے سے پوری امت کا روحانی مرکز ہے ،مگر یہاں کے حکمرانوں کو اپنے کسی مخصوص فرقے کی بجائے امت کے لے کام کرناچاہیے،انھوں نے کہاکہ ایران اور سعودی عرب کا کردارنمایا ں ہے اور ان کو اپنے اپنے فرقوں کی حمایت نہیں کرنی چاہیے بلکہ مغربی سامراج کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے،انھوں نے کہاکہ اگر شام میں گیس استعمال ہوئی تو ا س کی تحقیق بھی اسلامی ممالک کریں اور اگر مصر میں ٹینکوں کے ذریعے اللہ کے دین کے محافط کچے گئے ہیں تو ان کی تحقیق بھی اسلامی ممالک کریں،مغرب اسلامی ممالک کے عوام کو آپس میں اور حکمرانوں سے لڑہا کرے اپنے مقاصد حاصل کررہاہے ۔