{AF}
گلگت بلتستان کا پیکیج عوامی مسائل میں اضافے کے ساتھ واحدت کشمیرکو نقصان پہنچانے اور عدم توازن کی وجہ سے فرقہ واریت میں اضافے کا باعث بنا،جماعت اسلامی آزا دکشمیرگلگت بلتستان{/AF}
گلگت بلتستان کا پیکیج عوامی مسائل میں اضافے کے ساتھ واحدت کشمیرکو نقصان پہنچانے اور عدم توازن کی وجہ سے فرقہ واریت میں اضافے کا باعث بنا،جماعت اسلامی آزا دکشمیرگلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں حقیقی اسلامی معاشرے اور اسلامی حکومت کا قیام جماعت اسلامی کا مشن ہے ،ہندوستان اور امریکہ سمیت مغربی طاقتیں یہاں امن کے قیام میں مزاحم ہیں،گلگت بلتستان کے عوام باہم مل کر عالمی طاقتوں کے ایجنڈے کو ناکام بنائیں،جماعت اسلامی اول روز اسے یہاں کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے جب تک ان کو حقوق مل نہیں جاتے جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے عوام کے شانہ بشانہ رہے گی
اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلا ہوا جس میں گلگت بلتستان کے مسائل پر متفقہ قرارداد منظورہوئی ہے ترجمان کے مطابق قرارداد میں لکھا گیاہے کہ جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان، گلگت بلتستان کے سیاسی حالات پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتی ہے ۔ خاص طور پر نئے پیکیج نے عوامی مسائل و مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں شدید مایوسی پھیلی ہوئی ہے ۔ گلگت بلتستان تاریخی اعتبار سے ریاست جموں وکشمیر کا حصہ ہے پیکیج نے علاقے کی اس حیثیت کو نقصان پہنچایا ہے، مرکزی شوریٰ کا یہ احساس ہے کہ ماضی میں گلگت بلتستان میں حقوق کے نام پر نت نئے پیکیجز کے ذریعے عوام کو بھلایا جاتا رہاہے،عملا ان کو کوئی حق نہیں دیا گیا ۔ شوریٰ کا اجلاس حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے تاریخی فیصلے پر عمل درآمد کرایا جائے جس میں مسئلہ کشمیر کو متاثر کیے بغیر گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی حقوق وہاں کے منتخب عوامی حکومت کے قیام کے ذریعے فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ موجودہ پیکیج کے ذریعے عدم توازن کی کیفیت پیدا ہوئی ہے جس کے باعث فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھی ہے ۔ حکومتی رٹ کہیں بھی نظر نہیں آ رہی ہے ۔ امن و امان کے قیام میں حکومت مکمل طو ر پر ناکام نظر آرہی ہے ۔ انٹرنل سیکورٹی کے نام پر سالانہ اسی کروڑ روپے خرچ کرنے کے باوجود حکومت ناکام ہے ۔ شوریٰ کا یہ اجلاس وہاں کے تینوں مسالک کے علماء کرام ‘ دینی اور سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران ‘ وکلاء ‘ سول سوسائٹی سے اپیل کرتا ہے کہ وہ امن و امان کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔ شوریٰ کا اجلاس اس بات پر بھی شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے کہ گلگت بلتستان میں عوامی مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ کرپشن ‘ رشوت ‘ اقرباء پروری عروج پر ہے ۔ میرٹ کا قتل عام کیا جا رہا ہے ۔ بے روز گاری عام ہو چکی ہے ۔ جس سے لوگوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ شوریٰ کا اجلاس یہ بھی مطالبہ کرتا ہے کہ ایک غیر جانبدار پبلک سروس کمیشن کاقیام عمل میں لایا جائے جس میں افراد کا چناؤ میرٹ پر کیاجائے۔ اہل ‘ دیانتدار باکردار افراد کو کمیشن کا ممبر بنایا جائے ۔ شو ر یٰ کایہ اجلاس پاکستان کی نئی حکومت سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ نیٹکو او ر سول سپلائی میں بڑھتی ہوئی کرپشن کو روکا جائے،نیز ایم ،ڈی سمیت جتنے افراد کنٹرکٹ پر ہیں انہیں فوراً فارغ کیا جائے،اور میرٹ کی بنیاد پر نیٹکو کے اندر ہی مقامی با صلاحیت افراد کو ایم ڈی مقرر کیا جائے،شوریٰ کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ KKHمیں سیکورٹی کے نام پر کنوائے کر کے G.Bکے مسافروں بلا لخصوص عورتوں،بچوں کو اذیت سے دوچار کیا جاتا ہے لہٰذا فول پروف سیکورٹی کا انتظام کر کے کنوائے کا خاتمہ کیا جائے،شوریٰ یہ بھی مطالبہ کرتا ہے کہ ضلع دیامرGBکا گیٹ وے ہے،G.Bانتظامیہ اور وفاق وہاں پر جو حادثات پیش آئے ہیں،وہاں ٹارگٹڈ افراد کو گرفتار کیا جائے،بلاوجہ پورے ضلع کے عوام کو تنگ نہ کیا جائے،اور دیامر جرگہ کے تعاون سے معاملات طے کیے جائیں اور ٹمبر پالیسی پر نظر ثانی کی جائے اور جو جائز حق ہے دیامر کے عوام کو ملنا چاہیے شوریٰ یہ بھی مطالبہ کرتی ہے کہ دیامر میں فوراًکیڈٹ کالج پر کام کا آغاز کیا جائے،ضلع استور اور اسکردوروڈ جو کہ دفاعی لحاظ سے اہمیت کی حامل ہیں ان کو توسیع دی جائے،ہسپتال کی حالت نا گفتہ ہے،دوائیاں با پید ہیں، اس کے باوجود غریب بیمار لوگوں سے بھاری فیس لی جا رہی ہے،فیس سسٹم کو فوراً ختم کیا جائے،دیامر ڈیم اور بونجی جو کہ قومی اہمیت کے حامل پروجیکٹ ہیں،تعطل کا شکار ہیں کام کی رفتارکو بڑھایا جائے اور ملازمتوں میں لوکل افراد کو ترجیع دی جائے،ضلع دیامر کی سب ڈویژن داریل اور تانگیر کو ملا کر ضلع بنایا جائے،دیامر ڈویژن کا علان ہو چکا ہے،فوراً اس پر عمل درآمد کیا جائے،ملازمین کے تبادلوں اور ٹڑانسفر یوں میں علاقوں ،فرقوں اور سیاسی سفارش کے بجائے میرٹ اور اصول و ضوابط کو مد نظر رکھا جائے،ضلع گلگت جو کہ GBکا دارالخلافہ ہے حالات دوبارہ خراب کیے جا رہے ہیں حکومت رٹ کہیں نظر نہیں آ رہی،حکومت اپنی رٹ ثابت کرتے ہوئے مجرموں کو فوراً گرفتار کرے،گلگت میں آج تک جتنے امن معاہدے اور ضابطہ اخلاق مرتب ہوئے ہیں جو کہ حکومت نے کروائے ہیں ان پر عمل در آمد کروایا جائے،K.I.Uکے کیمپس کو غذرے ،دیامر اور استور میں بھی قائم کیے جائیں۔