شہداء کے خون سے غداری اور بے وفائی کرنے والے نشان عبرت بن چکے ہیں،عبدالرشید ترابی،سید صلاح الدین

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkشہداء کے خون سے غداری اور بے وفائی کرنے والے نشان عبرت بن چکے ہیں،عبدالرشید ترابی،سید صلاح الدین{/AF}

شہداء کے خون سے غداری اور بے وفائی کرنے والے نشان عبرت بن چکے ہیں،عبدالرشید ترابی،سید صلاح الدین
سید علی گیلانی کی استقامت نے تحریک آزادی کشمیر کو بڑے حادثے سے بچا لیا،کل جماعتی رابطہ کونسل کی سرگرمیوں سے مقبوضہ کشمیر میں حوصلے کا پیغام ملا اور اسے جاری رکھنا چاہیے،غلام محمد صفی جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر اپنے اصولی موقف پر قائم ہے،غلام نبی نوشہری
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں کشمیر سیشن سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی جماعت اسلامی کے نصب العین کا حصہ ہے،جماعت اسلامی شہداء کے خون سے سودا بازی قبول نہیں کرے گی،جس نے بھی شہداء کے خون سے بے وفائی کی وہ نشان عبرت بنا ہے،مشرف سرکار نے کشمیریوں سے غداری کی تو آج اس حشر پوری دنیا اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف جنرل اسمبلی کے مجوزہ اجلاس میں اپنے خطاب میں کشمیر پر پاکستان کے قومی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے ہندوستان کو کٹہرے میں کھڑا کریں،ہندوستان نے کنٹرول لائن پر گولہ باری کر کے اپنا جواب دے دیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی موجودہ کشمیر پالیسی پر کشمیر کی آر اور پار کی قیادت کو شدید بے اطمینانی ہے اس کو فوری طور پر ختم کیاجائے اور کشمیر پر قومی پالیسی کا احیاء کیا جائے،مرکزی شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے کہا کہ ہندوستان نے کشمیریوں کو حق نہ دیا اور اس کے مظالم اس طرح جاری رہے تو مزاحمت پہلے کے مقابلے میں زیادہ شدت کے ساتھ شروع ہو گی،انہوں نے کہا کہ حالیہ واقع ہندوستانی فوج نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر کے اپنے ہی فوجیوں کو قتل کر کے الزام پاک فوج پر لگایاہے ہندوستان فوجی ذہنی تناؤ کا شکار ہو کر اس طرح کے واقعات پہلے بھی کر چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ جب تک ایک بھی ہندوستانی فوجی کشمیر میں موجود ہے کشمیری جہاد جاری رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ حریت قائدین بھی یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں،بڑے دشمن سے مقابلہ ہے اور کشمیریوں کا اتحاد ضروری ہے،اس موقع پر حریت کانفرنس سید علی گیلانی کے کنونئیر غلام محمد صفی نے کہا کہ سید علی گیلانی کی استقامت نے تحریک آزادی کشمیر کو بڑے حادثات سے بچایا ہے وقت اور حالات نے بھی ثابت کیا ہے کہ سید علی گیلانی کا موقف صاحب اور درست ہے،انہوں نے آزادکشمیر میں قائم کل جماعتی رابطہ کونسل کی سرگرمیوں کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ عبدالرشید ترابی کی قیادت میں سرگرمیوں پر مقبوضہ کشمیر میں حوصلے کا پیغام گیا ہے،کشمیر کے اندر چلنے والی تحریک کو جلا ملی ہے اس کی سرگرمیاں جاری رہنی چاہیے،وزیر اعظم کے اس اقدام کی حمایت کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں،اس موقع پر جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے امور خارجہ کے انچارج غلام نبی نوشہری نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے اصولی موقف پر قائم ہے حق خودارادیت ہی مسئلہ کشمیر کا حل ہے،جماعت اسلامی اس حق کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر اپنے دعوتی تنظیمی اہداف کی طرف پیش قدمی کر رہی ہے اضلاع کی سطح پر سالانہ اجتماعات اس کے غماز ہیں کہ لاکھوں افراد شرکت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی دعوتی محاذ پر کام جاری رکھے ہوئے ہے،

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر