{AF}
عوامی ایکشن کمیٹی دو روز میں صدر ریاست،وزیر اعظم آزاد کشمیر اور چیف سیکرٹری سے ملاقات کر ے گی،نثار احمد شائق{/AF}
عوامی ایکشن کمیٹی دو روز میں صدر ریاست،وزیر اعظم آزاد کشمیر اور چیف سیکرٹری سے ملاقات کر ے گی،نثار احمد شائق
نسل نو کے مستقبل کو بچانے کے لیے عوام کو ساتھ لے کر باغ کے عوام کے حقوق کا تحفظ کریں گے،سردار قمرالزمان ویمن یونیورسٹی کو پرائمری سکول سمجھ کر نا اہل لوگوں کو بھرتی کروا رہا ہے،تمام سیاسی جماعتوں مذہبی،سول سوسائٹی اور نوجوانوں کے ساتھ مل کر جماعت اسلامی پہیہ جام کر ے گی صحافیوں سے گفتگو
باغ ( پ ر)جماعت اسلامی ضلع باغ کے مرکزی راہنما و چیئرمین عوامی ایکشن فورم ضلع باغ نثار احمد شائق نے کہا ہے کہ سردار قمر الزمان نے ویمن یونیورسٹی کو پرائمری سکول سمجھ کر نا اہل لوگوں بھرتی کر کے آئندہ نسلوں کے ساتھ سنگین جرم کیا ہے،اگر تقرریوں کو منسوخ نہ کیا گیا تو باغ میں تمام سیاسی مذہبی اور سول سوسائٹی اور نوجوانوں کو لیکر کر پہیہ جام کریں گے، ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ضلع باغ میں تعمیر نو کے سارے منصوبے حکومت کی نا اہلی اور کرپشن کی وجہ سے بند پڑے ہوئے ہیں،ڈسٹرک کیمپلکس،سٹی ڈویلپمنٹ کے منصوبے اور تمام شاہرات پر کام بند ہے،تعمیراتی کمپنیوں سے بھاری کمیشن وصول کر کے جیالوں کو ٹھیکے دیئے گئے ہیں،ان حالات میں ضلع باغ کے عوام نہیں اٹھیں گے تو تعمیر نو کے یہ منصوبے کبھی بھی مکمل نہیں ہو سکیں گے،انہوں نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن گرینڈ الائنس کے پلیٹ فارم سے بھی حکمرانوں اور متعلقہ حکام تک اپنی آواز پہنچائی لیکن ابھی تک وزیر اعظم لگتا ہے کہ وزیر کے ہاتھوں بلیک میل ہو رہے ہیں،نثار احمد شائق نے کہا کہ وزیر اعظم چوہدری مجید کی حکومت پر بھی وزیر حکومت سردار قمرالزمان کی وجہ سے کرپشن کے الزمات لگ رہے ہیں،نثار احمد شائق نے کہا کہ ہم دو دن کے اندر ایک وفد کے ہمراہ صدر ،وزیر اعظم اور چیف سیکرٹری تک اپنے مسال پہنچائیں گے اگر پھر بھی حل نہ ہوئے تو عوام کو ساتھ لے کر عوامی تحریک منظم کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ باغ کے عوام کے مسائل اور ویمن یونیورسٹی میں خلاف میرٹ تقرریوں ہوئے ہیں جس کے خلاف جماعت اسلامی بھرپور احتجاج کرے گی تاکہ نسل نو کے مستقبل کو بچایا جا سکے،