{AF}
بھارتی دہشت گردی سے لائن آف کنٹرول پر بے گناہ لوگوں کی شہادت کے بعد حکومت پاکستان اپنا موقف واضح کرے،چوہدری محمد رفیق{/AF}
بھارتی دہشت گردی سے لائن آف کنٹرول پر بے گناہ لوگوں کی شہادت کے بعد حکومت پاکستان اپنا موقف واضح کرے،چوہدری محمد رفیق
مقبوضہ وادی کشمیر میں مظالم میں اضافہ کر دیا ہے،اور لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور بھارتی جارحیت کی جار ہی ہے مسلم لیگ کی طرف سے جو یک طرفہ دوستی کی پینگیں بڑھا ئی جارہی ہیں،کشمیر عوام تنہا نہیں ہیں پوری قوم ان کے ساتھ ہے،پاک فوج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے بین الاقوامی ادارے نوٹس لیں
بٹل ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی راہنماو سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ1عباسپور چودھری محمد رفیق نے کہا ہے کہ بھارتی دہشت گردی سے لائن آف کنٹرول پر بے گناہ لوگوں کی شہادت کے بعد حکومت پاکستان اپنا موقف واضح کرے،وادی کشمیر میں مظالم میں اضافہ کر دیا ہے،اور لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور بھارتی جارحیت کا عمل امن کی آشا اور ان لوگوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیں جو یک طرفہ دوستی کی پینگیں بڑھا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بٹل،منڈھول،سہر ککوٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حلقہ نمبر1مختار علی خان،اسد مبارک،ساجد عزیز،راجہ عبدالقیوم خان بھی موجود تھے چوہدری محمد رفیق نے کہا کہ بھارت دہشت گرد ملک ہے جو پاکستان کو طاقت کے ذریعے اپنے زیر اثر بنانا چاہتا ہے،پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے اور کسی بھی مشکل وقت میں قوم نے ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے،بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینا جانتے ہیں،لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے آزادکشمیر کے ہزاروں خاندان متاثر ہوئے ہیں،بھارت طاقت کے ذریعے کشمیریوں کو ان کے پیدائشی حق سے محروم کرنا چاہتا ہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستان بھارت کے ان جارخانہ عزائم کو بے نقاب کرنے کے لیے بین الاقوامی اداروں کو متحرک کرے اور بھارت کے ساتھ دوستی کے سراب سے نکلے،آزادکشمیر کے عوام نے ہمیشہ ایسے وقت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کیا ہے،بھارت کی سازشوں اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر نوجوانوں اور سابق فوجیوں کو منظم کیا جائے بھارت ہمیشہ طاقت کی زبان سمجھتا ہے اس کا جواب بھی طاقت کے ذریعے دیا جائے،
گھمیر(پ ر) امیر جماعت اسلامی حلقہ1عباسپور مختار علی خان نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے ہزاروں مکین متاثر ہوئے ہیں،بھارت کی مکار فوج یہاں نہتے لوگوں اور جانوروں پر فائرنگ کر کے کشمیریوں کو دبانا چاہتی ہے،ہم امن چاہتے ہیں اور بھارت سے یہ کہتے ہیں کہ وہ کشمیر سے نکل جائے مقبوضہ کشمیر میں ہر روز قتل عام کیا جا رہا ہے،بھارتی فوج اپنے رویوں کی نظر ثانی کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھمیراور تیتری نوٹ میں متاثرین سے ملاقات میں کی انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے،حکومت آزادکشمیر زخمی ہونے والے اور شہید ہونے والوں کی مالی امداد کرے اور جن لوگوں کے املاک کا نقصان ہوا ہے ان کو فوری معاوضہ ادا کیا جائے،اس موقع پر سردار اسد مبارک،ساجد عزیز و دیگر بھی موجود تھے،مختار علی خان نے تمام زخمیوں کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ کو حوصلہ دیا،