وزیرا عظم آزاد کشمیر چوھدری مجید باغ میں انصاف کی بروقت اور فور ی فراہمی کے لیے، ہائیکورٹ اور شریعت کورٹ کا سرکٹ بینچ قائم کرنے کا عہد پوراکریں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiوزیرا عظم آزاد کشمیر چوھدری مجید باغ میں انصاف کی بروقت اور فور ی فراہمی کے لیے، ہائیکورٹ اور شریعت کورٹ کا سرکٹ بینچ قائم کرنے کا عہد پوراکریں،عبدالرشید ترابی{/AF}

وزیرا عظم آزاد کشمیر چوھدری مجید باغ میں انصاف کی بروقت اور فور ی فراہمی کے لیے، ہائیکورٹ اور شریعت کورٹ کا سرکٹ بینچ قائم کرنے کا عہد پوراکریں،عبدالرشید ترابی
حکومت وکلاء کے مطالبات پر فوری عمل درآمد کرے،ستے اور فوری انصاف کے لیے عدالتوں کا قیام وقت کی ضرورت ہے،عوام دوردراز کا سفر کی پوزیشن میں نہیں ہوتے،غریب عوام کا خیال رکھا جائے،وکلا ء معاشرے میں پڑھے لکھا طبقہ ہے وہ معاشرے کی فلاح وبہبود کے لیے اپنا کردار ادا کرے ،کشمیرکی آزادی اور فلاحی معاشرے کا قیام ہر فرد کی ذمہ داری ہے مگر اہل قانون اہل دانش کی زیادہ ذمہ داری ہے،پاکستان میں وکلا ء نے جدوجہد کرکے عدالتوں کی آزای کو تسلیم کروایا ہے یہاں بھی آزاد عدلیہ قوم کی ضرور ت ہے
ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے صدرسردارطارق مسعود خان نے وفد کے ہمراہ عبدالرشید ترابی سے ملاقات کی
باغ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر وکنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ وزیرا عظم آزاد کشمیر چوھدری عبدالمجید باغ وکلاء سے کیے گئے عہد کو پورا کریں،باغ ہائیکورٹ اور شریعت کورٹ کا سرکٹ بینچ کا قیام نہ صر ف وکلاء کا مطالبہ ہے بلکہ یہ باغ کے عوام کا مطالبہ ہے،ستے اور فوری انصاف کے حصول کے لیے باغ میں سرکٹ بینچ قائم کیا جائے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر سردار طارق مسعود کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،سردار طارق مسعود نے وکلا ء کے مطالبات سے امیر جماعت کو آگاہ کیا،عبدالرشید ترابی نے وکلاء کے مطالبات کی نہ صرف حمایت کی بلکہ کہاکہ یہ مطالبات صرف وکلاء کے نہیں ہیں یہ عوام کے مطالبات ہیں اور ہم وکلاء کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ ان کے ساتھ ہیں اور ان کے مطالبات پر عمل درآمد تک ان کے ساتھ رہیں گے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ عد التوں کا قیام وقت کی ضرورت ہے،عوام دوردراز کا سفر کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوتے،غریب عوام کا خیال رکھا جائے،وکلا ء معاشرے میں پڑھے لکھا طبقہ ہے وہ معاشرے کی فلاح وبہبود کے لیے اپنا کردار ادا کرے ،کشمیرکی آزادی اور فلاحی معاشرے کا قیام ہر فرد کی ذمہ داری ہے مگر اہل قانون اہل دانش کی زیادہ ذمہ داری ہے، انھوں نے کہاکہ پاکستان میں وکلا ء نے جدوجہد کرکے عدالتوں کی آزای کو تسلیم کروایا ہے یہاں بھی آزادعدلیہ قوم کی ضرور ت ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر