{AF}
چیف سیکریٹری خضرحیات گوندل متاثرین زلزلہ کی بحالی ،میرٹ پالیسی پر اچھے جذبات رکھتے ہیں ان کے عملی اقدامات کی تحسین کریں گے،شیخ عقیل الرحمان{/AF}
چیف سیکریٹری خضرحیات گوندل متاثرین زلزلہ کی بحالی ،میرٹ پالیسی پر اچھے جذبات رکھتے ہیں ان کے عملی اقدامات کی تحسین کریں گے،شیخ عقیل الرحمان
حکومت کو مسائل کی طرف توجہ دلانا اور درست نشاندھی کرنا اپوزیشن کا فرض ہے،جماعت اسلامی تنقید برائے اصلاح کی قائل ہے،چیف سیکریٹری مثبت اقدامات کریں بھرپور تعاون کریں گے،ہندوستان کی طرف سے گولہ باری سے متاثرہ افرادکی امداد اور تعمیراتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے مسائل کم ہوں گے،چیف سیکریٹری کے اقدامات خوش آئند ہیں جاری رکھنے کی ضرورت ہے
مظفرآباد(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر وآل پارٹیز کانفرنس کے چیرمین شیخ عقیل الرحمان نے کہاہے کہ چیف سیکریٹری دیانتدار اور باصلاحیت ہونے کے ساتھ ساتھ متاثرین زلزلہ اور میرٹ کی پالیسی اختیار کرنے کے لیے اچھے جذبات رکھتے ہیں ہم ان کی قدر کرتے ہیں،ان کے اقدامات کی پوری قوم تحسین کرے گی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ مظفر آباد سمیت دیگر اضلاع میں وہ خود جاکر کام کا جائزہ لیں گے ،انھوں نے کہاکہ چیف سیکریٹری نے اپنی پوری ٹیم کو اس کام پر لگایا ہے اس سے کام میں بہتری کے ساتھ اس میں شفافیت بھی آئے گی،دفاتروں میں فائلوں میں دبائے ہوئے کاموں اور جعلی فائلوں کے بارے میں محکمے کے سیکریٹریز خوب آگاہ ہوتے ہیں وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے اداکریں تو مسائل کم ہوسکتے ہیں،انھوں نے کہاکہ مہاجرین مسائل ،ہندوستان کی گولہ باری سے متاثرین کے مسائل فوری حل کرنے کی ضرورت ہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی تنقید برائے اصلاح کی قائل ہے جماعت اسلامی تنقید برائے برائے تنقید کی قائل نہیں ہے،حکومت کو مسائل کی طرف توجہ دلانا اور مسائل کی درست نشاندھی کرنا یہ اپوزیشن کا فرض ہے۔