ہندوستان کی ہٹ دھری حالات کو جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے،چوہدری محمد رفیق

{AF}ch-mohammad-rafiqہندوستان کی ہٹ دھری حالات کو جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے،چوہدری محمد رفیق{/AF}

ہندوستان کی ہٹ دھری حالات کو جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے،چوہدری محمد رفیق
پاکستان اور کشمیری مسئلہ کشمیرکا پرامن حل چاہتے ہیں،ہندوستان مقبوضہ میں مظالم میں اضافہ اور کنڑول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کرکے پاکستان اور کشمیریوں کو دباء میں لاکر اپنی مرضی کا حل مسلط کرنے کی سازش میں کامیا ب نہیں ہوگا،ہندوستان کے مظالم جاری رہے تو بیس کیمپ کے عوام اور 20لاکھ کشمیرمہاجرین مقیم پاکستان اس سے لاتعلق نہیں رہیں گے لائن آف کنڑول کی طرچ مارچ کریں گے حالات کی خرابی کی ذمہ داری ہندوستان اور نہام نہاد عالمی برادری پر ہوگی،کشمیریوں کا عزم ہے کہ وہ مکمل آزادی اور حق خودارادیت سے کم کوئی حق قبول نہیں کریں گے صحافیوں سے گفتگو
عباسپور( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے مرکزی راہنما سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد رفیق نے کہاہے کہ پاکستان اور کشمیر مسئلہ کشمیرکا پرامن حل چاہتے ہیں ،مگر ہندوستان کی ہٹ دھری حالات کو جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے،جنگ ہوئی تو ہندوستان کو نانی یاد آئی گی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ ہندوستان کی طرف سے مقبوضہ ریاست کے اندر ریاستی دہشت گردی اور مظالم میں اضافہ اور لائن آف کنڑول پر بلااشتعال فائرنگ سے پاکستان اور کشمیریوں کو دباؤ میں لاکراپنی مرضی کاحل مسلط کرنے کی سازش میں کامیاب نہیں ہوگی،چوہدری محمدرفیق نے کہاکہ افغانستان میں ناٹو افواج کے انخلا کے بعد ہندوستان یہاں اپنا کردار بڑھانا چاہتاہے،مگر ہندوستان کو یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا،کشمیریوں کا عزم ہے کہ وہ مکمل آزادی اور حق خودارادیت کے حصول تک جہا د جاری رکھیں گے،حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ نرمی کا برتاء نہ کرے اور اس کے عزائم کے بارے میں اپنی قوم اور بین الاقوامی برادری کو آگاہ کرے،اقوام متحدہ ،او آئی سی اور انسانی حقوق کے اداروں کے سامنے مسئلہ اٹھائے،ہندوستان پرامن حل کے تمام امکانات ختم کرے گاتو بیس کیمپ کے عوام 4لاکھ سابق فوجی اور 20لاکھ کشمیری مہاجرین مقیم پاکستان اس مسئلے سے لاتعلق نہیں رہ سکتے ،وہ مظالم کے خلاف کنڑول لائن کی طرف مارچ کریں گے اور حالات کی خرابی کی ذمہ داری ہندوستان اور عالمی برادری پر ہوگی،چوہدری محمدرفیق نے کہاکہ ہندوستان یاد رکھے کہ اگر اس نے کشمیریوں کو ان کو حق نہ دیا توپہلے سے زیادہ ہمہ گیر جہاد کا سامنا کرنا پڑے گا،انھوں نے کہاکہ کشمیریوں نے گزشتہ دس سالوں سے پرامن جدوجہد جاری رکھی جس کو ہندوستان نے طاقت سے کچلنے کی سازش کی،جموں ریجن میں ہندوستان نے اتنہا پسند ہندووں کو مسلح کرکے مسلمانوں پر حملے کروائے جس طرح ہندوستان نے 1947اور 65میں کروائے تھے تاکہ یہاں سے مسلمانوں کا مکمل خاتمہ کروایا جائے اور ہندووں کی اقلیت کو اکثریت میں تبدیل کیا جائے۔اس تشویش ناک صورت حال کا تقاضاہے کہ عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر