{AF}
حقیقی اسلامی فلاحی ریاست اورمعاشرے کا قیام جماعت اسلامی کا مشن ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}
حقیقی اسلامی فلاحی ریاست اورمعاشرے کا قیام جماعت اسلامی کا مشن ہے،عبدالرشید ترابی
نوجوانوں اور خواتین کو بڑی تعداد میں جماعت اسلامی کا حصہ بنا کر شاندار اسلامی انقلاب برپا کریں گے،ہندوستان نے کشمیریوں کو حق خودارادیت نہ دیا تو وہ اپنے موجود نقشے کو برقرار نہیں رکھ سکے گا،پاکستان میں توانائی اور سیکورٹی کابحران مسئلہ کشمیر کے حل سے منسلک ہے،کشمیری عوام اور قیادت حق خودارادیت کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر یک متفق ہے،وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف وزرات خارجہ اور کشمیری قیاد ت سے مشاورت کے بعد واضح اور دوٹوک کشمیرپالیسی تشکیل دیں،کشمیرکے بغیر پاکستان زندہ رہ سکتا،ہندوستان کی مرضی حل مسلط کروانا عالمی صہیونیوں کا ایجنڈ اہے پاکستان کی قیاد ت کو اس کا ادراک ہونا چاہیے ،اجلاس سے ڈاکٹر خالد ،ڈاکٹر مشتاق،محمود الحسن چودھری سمیت دیگر کا اظہار خیال
راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وکنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ حقیقی اسلامی فلاحی ریاست اور معاشرے کا قیام جماعت اسلامی کا مشن ہے،قرآن وسنت کے نظام کو نافذ کیے بغیر نہ ہمارے مسائل حل ہوں گے اور نہ ہی وہ مقاصد حاصل ہوں گے جن کے لیے یہ خطہ آزاد کروایا گیاتھا،نوجوانوں اور خواتین کو بڑی تعداد میں جماعت اسلامی کا حصہ بنا کر شاندار اسلامی انقلاب برپا کریں گے،بے روزگاری ،بدامنی اور مہنگائی سے تنگ نوجوان مغرب کی تہذیبی یلغار کا ہدف ہیں،مغرب اپنے مقاصد کے لیے ان نوجوانوں کو مزید تباہی کے طرف دھکیل رہاہے ،مغربی تیذیب کا ہد ف امت کے نوجوان اور خواتین ہیں،جماعت اسلامی نوجوانوں اور خواتین کو قرآن سے وابستہ کرکے ان کی دنیا اور آخرت دونوں سنوارنے کے ساتھ ساتھ فریضہ اقامت دین کے لیے ان کے کردار کو ضروری خیال کرتی ہے،ان خیالات کااظہار انھوں نے مرکزی قیادت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر خالد ،ڈاکٹر مشتاق اور محمود الحسن چودھری نے بھی اظہار خیال کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آزاد خطے کو ایک ماڈل ریاست بنائیں گے جونہ صرف مقبوضہ کشمیرکے لیے ایک دلچسپی کا باعث ہوگی بلکہ پاکستان کے لیے بھی ایک ماڈل ہوگی،انھوں نے کہاکہ اس کام کے لیے دن رات ایک کرنا ہوگا اپنے گھروں سے نکلنا ہوگا،اپنی جان ،مال اوروقت کی قربانی دینا ہوگی،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نوجوانوں کی کردارسازی کے لیے تربیت گاہوں کا اہتمام کرے گی،انھوں نے کہاکہ ہندوستان نے کشمیریوں کو حق خودارادیت نہ دیا تو وہ اپنے موجود نقشے کو برقرار نہیں رکھ سکے گا،پاکستان میں توانائی اور سیکورٹی کابحران مسئلہ کشمیر کے حل سے منسلک ہے،کشمیری عوام اور قیادت حق خودارادیت کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر یک متفق ہے،وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف وزرات خارجہ اور کشمیری قیاد ت سے مشاورت کے بعد واضح اور دوٹوک کشمیرپالیسی تشکیل دیں،کشمیرکے بغیر پاکستان زندہ رہ سکتا،ہندوستان کی مرضی حل مسلط کروانا عالمی صہیونیوں کا ایجنڈ اہے۔