بھارت بندوق کے بل بوتے پر کشمیریوں کی تحریک کو کبھی ختم نہیں کر سکتا،واجد اقبال عباسی

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkبھارت بندوق کے بل بوتے پر کشمیریوں کی تحریک کو کبھی ختم نہیں کر سکتا،واجد اقبال عباسی{/AF}

بھارت بندوق کے بل بوتے پر کشمیریوں کی تحریک کو کبھی ختم نہیں کر سکتا،واجد اقبال عباسی
حکومت لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے اور زخمیوں کی مالی امداد کرے،حفیظ اللہ
مسئلہ کشمیر کا واحد حل جہاد ہے،سید علی گیلانی کی جرت کو سلام پیش کرتے ہیں جو اپنی اس عمر میں بھی جوانوں کی طرح اپنا کردار ادا کر رہے ہیں امتیاز عباسی راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع راولپنڈی کے امیرواجد اقبال عباسی نے کہا ہے کہ بھارت بندوق کے بل بوتے پر کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کبھی ختم نہیں کر سکتا،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سخت خلاف ورزی کی جا رہی ہے ،لائن آف کنٹرول پر نہتے لوگوں پر بلا اشتعال فائرنگ سے لوگ گھر میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں،ان خیالات انہوں نے راولپنڈی میں جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کی مرکزی قیادت کے ہمراہ کارکنان کے اجتماع سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ طاغوتی قوتیں نہیں چاہتی کہ پاکستان مستحکم ہو اس کے خلاف ہر روز سازشیں کی جاتی ہیں،کشمیری کی آزادی سے ہی پاکستان کی سلامی و بقا حاصل ہو سکتی ہے بھارت پاکستان کو بنجر بنانے کے لیے ڈیم بنا کر پانی روک رہا ہے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی حفیظ اللہ نے کہا کہ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا،حکومت لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجی کی فائرنگ سے زخمی اور شہید ہونے والوں کی فوری مالی امداد کرے وزیر اعظم فوری متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں،دریں اثنا امتیاز عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل جہاد ہے سید علی گیلانی اپنی اس پیرانہ سالی میں نوجوانوں کی طرح تحریک آزادی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں،

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر