{AF}
ہندوستان نے کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم نہ کیا تو جنوبی ایشیاکو چوتھی عالمگیر جنگ سے کوئی نہیں بچا سکتا،محمود الحسن چودھری{/AF}
ہندوستان نے کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم نہ کیا تو جنوبی ایشیاکو چوتھی عالمگیر جنگ سے کوئی نہیں بچا سکتا،محمود الحسن چودھری
اقوام متحدہ نے ہندوستان کی عہد کے باوجود کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق فراہم نہیں کروایا جس کی وجہ سے اس کا حشر لیگ آف نیشن جیسا ہو گا،عالمی برادری جنوبی ایشیا کو ایٹمی جنگ سے بچانے کے لیے ہندوستان پر دباؤ بڑھائے کہ وہ کشمیریوں کا پیدائشی حق فراہم کرے
کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ ہندوستان جنوبی ایشیا کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے،اگر ہندوستان نے کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خودارادیت مانگنے کی پاداش میں مظالم اور قتل عام جاری رکھا اور سیز فائر لائن پر بلا اشتعال گولہ باری جاری کا عمل نہ روکا تو یہ خطہ ایٹمی جنگ کی لپیٹ میں آجائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنٹرول لائن پر ہندوستان افواج کی بلا جواز گولہ باری سے متاثرہ افراد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا فرض ہے کہ وہ ہندوستان کی طرف سے پیش کردہ قرارداد کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کروائے،اگر مزید تاخیر کی تو اس کا حشر بھی لیگ آف نیشن سے برا ہو گا،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ غفلت کی وجہ سے چھ لاکھ کشمیری شہید ہو گئے،ہر روز مقبوضہ کشمیر میں فرضی جھڑپوں میں نوجوانوں کو کالج اور یونیورسٹیوں سے پکڑ کر شہید کیا جاتا ہے ،مقبوضہ کشمیر میں گمنام قبرؤں کا منظر عام پر آنے کے بعد اقوام متحدہ کی خاموشی انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے۔