شہداء کے لہوسے کسی کو غداری کرنے نہیں دیں گے بھارت طاقت کے ذریعے جذبہ حریت کو سرد نہیں کر سکتا،چوہدری محمد رفیق

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkشہداء کے لہوسے کسی کو غداری کرنے نہیں دیں گے بھارت طاقت کے ذریعے جذبہ حریت کو سرد نہیں کر سکتا،چوہدری محمد رفیق{/AF}

شہداء کے لہوسے کسی کو غداری کرنے نہیں دیں گے بھارت طاقت کے ذریعے جذبہ حریت کو سرد نہیں کر سکتا،چوہدری محمد رفیق
حکومت آزاد کشمیر زخمیوں کی مالی امداد کرے اور شہید ہونے والوں کو فوری معاوضہ ادا کرے،حلقہ 1پورا لائن آف کنٹرول پر واقع ہے فرسٹ ایڈ ہسپتال کا قیام اور فری ایمبولینس سروس شروع کر کے عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے کردار ادا کیا جائے،مسئلہ کشمیر کا واحد حل جہاد ہے،بھارت کو 12سال تک کشمیریوں نے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کے لیے بندوق کا راستہ ترک کیا بھارتی لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے،پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے اور مجاہدین کے ساتھ مل کر کشمیرکوآزاد کرایا جائے،مشکل کی گھڑی میں جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوام کی مدد کی لائن آف کنٹرول پر زخمیوں اور عوام علاقہ سے ملاقات
عباسپور ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی راہنما وسابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ1عباسپور چوہدری محمد رفیق نے کہا ہے کہ شہداء کے لہوسے کسی کو غداری کرنے نہیں دیں گے بھارت طاقت کے ذریعے جذبہ حریت کو سرد نہیں کر سکتا،مسئلہ کشمیر کا واحد حل جہاد ہے،بھارت کو 12سال تک کشمیریوں نے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کے لیے بندوق کا راستہ ترک کیا بھارتی لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے،پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے اور مجاہدین کے ساتھ مل کر کشمیرکوآزاد کرایا جائے،حکومت آزاد کشمیر زخمیوں کی مالی امداد کرے اور شہید ہونے والوں کو فوری معاوضہ ادا کرے،حلقہ 1پورا لائن آف کنٹرول پر واقع ہے فرسٹ ایڈ ہسپتال کا قیام اور فری ایمبولینس سروس شروع کر کے عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے کردار ادا کیا جائے،مشکل کی گھڑ میں جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوام کی مدد کی لائن آف کنٹرول پر زخمیوں اور عوام علاقہ سے ملاقات کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے حلقہ1پورا متاثر ہوا ہے،جماعت اسلامی کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن کی ایمبولینس زخمیوں کوفری ہسپتال تک پہنچاتی ہیں،حکومتی سطح پر حلقہ کے عوام کے دکھوں کا مداوا نہیں کیا جا رہا،میرا انتخابی حلقہ پورا لائن آف کنٹرول پر واقع ہے،ہر روز بٹل اور تیتری نوٹ اور پورے حلقہ انتخاب میں فائرنگ ہو رہی ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری مجید اعلان کے مطابق زخمیوں اور مریضوں کو امداد فراہم کریں،بھارت کشمیریوں کو ان کے حق سے کبھی محروم نہیں رکھ سکتا،ان خیالات کا اظہار انہون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے کبھی محروم نہیں رکھ سکتا انہوں نے کہا کہ میر ے حلقے کی عوام کے سروں پر بھارتی فوج کے مورچے غیرت اور ہمیت کے لیے سوالیہ نشان ہیں،حکمران جماعت کی طرف سے متاثرین کے ساتھ کوئی مالی امداد نہیں کی گئی جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ وہ زخمیوں کی مالی امداد کرے،کشمیر پاکستان کی بقا اور سلامتی کا مسئلہ ہے ڈیڑہ کروڑ انسانوں کے بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے،بھارت کی 8لاکھ فوج کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم رکھنے کے لیے ہر روز سازش کر رہا ہے،کشمیریوں کے قائد سید علی گیلانی ہیں جو 86سالہ جوان عمری کی اس حالت میں بھی پوری بھارتی فوج اور حکومت کے لیے ظلم کے خلاف بر سر پیکار ہیں ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنان نے ہمیشہ متاثرین کے ساتھ رہے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے،

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر