{AF}
عالمی برادری کی خاموشی ہندوستان کومظلوم کشمیریوں پر مظالم میں اضافہ اور کنڑول لائن پر گولہ باری کی شہ دے رہی ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}
عالمی برادری کی خاموشی ہندوستان کومظلوم کشمیریوں پر مظالم میں اضافہ اور کنڑول لائن پر گولہ باری کی شہ دے رہی ہے،عبدالرشید ترابی
ہندوستان طاقت کی زبان سمجھتاہے میاں نواز شریف یک طرفہ دوستی کے سیراب سے نکلیں،آئی سی پولیس کنڑول لائن کے قریب ہجیرہ میں انتظامیہ کی طرف سے جماعت اسلامی کے ذمہ دارن کے خلاف بلاجواز مقدمات بنانے کا نوٹس لیں،جماعت اسلامی کنڑول لائن کے قریب افراتفری پیدا کرنے کے خلا ف ہے،انتطامیہ کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے،جماعت اسلامی کے پرامن کارکنوں پر حملے کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے،بیس کیمپ میں یکجہتی کی فضاء کو بحا ل رکھنے کے لیے میرٹ پر کام کرنا ہوگا،کرپٹ وزراء کو کرپشن سے باز رکھنے کے لیے وزیر اعظم کو رول کرنا ہوگا
باؔ غ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وکنوینئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ عالمی برداری کی خاموشی ہندوستان کو مظلوم کشمیریوں پر مظالم میں اضافے اور کنڑول لائن پر بلااشتعال گولہ باری کی شہ دے رہی ہے،ہندوستان پر جنگی جنون طاری ہے وہ طاقت کی زبان بول اور سمجھتاہے میاں نواز شریف ہندوستان کے ساتھ یک طرفہ دوستی کے سیراب سے نکلیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے دورہ باغ کے دوران صحافیوں سے گفتگو اور جنوبی اور شمالی باغ کے دورہ کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،دریں انثاء عبدالرشید ترابی نے جسٹس اظہر سیلم بابر کے بچوں کی شادی میں شرکت کی ،اور ڈھل قاضیاں میں انسپکٹر علی اکبر کے گھر جاکر ان سے اظہار تعزیت کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہجیرہ میں انتظامیہ کی جانب سے جماعت اسلامی کے ذمہ داران پرپرامن مظاہرے کے دوران حملے کرنے والوں کو گرفتار کرنے کی بجائے جماعت اسلامی کے ذمہ داران پرہی بلاجوازمقدمے قائم کرنے کا آجی پولیس فوری نوٹس لیں،یہ حساس علاقہ ہے جماعت اسلامی بیس کیمپ میں اور خاص کر کنٹرول لائن کے قریب کے علاقوں میں کسی بھی قسم کی آپس کی لڑائی کی حامی نہیں ہے اور نہ ہی یہاں افرتفرای پیداکرنے کی حمایت کرتی ہے ،انتظامیہ شرپسند عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرے ،انھوں کہاکہ آر پار کی قیادت کشمیریوں کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متفق ہے،ہماری کوشش ہے کہ بیس کیمپ میں میرٹ اور عدل پرمبنی نظام قائم ہو،تاکہ یہاں یکجہتی کی فضاء قائم رہے اس کے لیے وزیرا عظم کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا،کرپٹ وزراء جو کرپشن کررہے ہیں ان کو روکنا ہوگا،میرٹ کو بحال کرنا ہوگا تاکہ حق دار کو حق ملے اور کسی کو کوئی گلہ شکوہ نہ ہو،انھوں نے متاثرین زلزلہ کے مسائل اور متاثرین منگلا ڈیم کے مسائل کے حل کرنے کے ساتھ ساتھ تعمیر نو کے منصوبے مکمل کرنے ہوں گے ۔