{AF}
کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے کبھی محروم نہیں کیا جا سکتا،محمود الحسن چودھری{/AF}
کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے کبھی محروم نہیں کیا جا سکتا،محمود الحسن چودھری
سردار مصطفی،سرفراز اور راجہ سکندر کو رہا کیا جائے،انتظامیہ بے بنیاد مقدمات بنا کرکارکنان کے خلاف کاروائی کرنے سے باز رہے،
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ سے ہزاروں لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے،نہتے لوگوں پر گولہ باری کر کے بھارتی فوج کشمیریوں کو کبھی آزادی کی آواز بلند کرنے سے نہیں روک سکتی
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق حق خودارادیت سے بھارت کبھی محروم نہیں کر سکتا،مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی 8لاکھ فوج نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے،عالمی برادری نوٹس لے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امن کی آشا کی بات کرنے والوں کو مظلوم اور نہتے عوام پر ہونے والے مظالم نظرکیوں نہیں آتے،انہوں نے کہا کہ ہجیر ہ میں بھارتی فوج کے مظالم اور بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر بے بنیاد مقدمات بنا کراس پار کشمیریوں کو کیا پیغام دینا چاہتی ہے،انتظامیہ ان کے خلاف بنائے گئے بے بنیاد الزمات ختم کر کے ان کو رہا کرے ورنہ ان کے خلاف آزادکشمیر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے راہنما کی طرف سے جماعت اسلامی کے کارکنان جو مصر اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے ان کو قید وبند کرنا آزاد حکومت کے منہ پر طماچہ ہے،وزیر اعظم آزادکشمیر کشمیریوں کی ترجمانی کی بات کرتے ہیں تو انتظامیہ مظاہرین کو بے بنیاد مقدمات میں کر رہی ہے اس کا نوٹس لیا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کا نوٹس لیں ،اور اس میں اپنا کردار ادا کریں،