{AF}
کشمیر کی قیمت پر ہندوستان سے دوستی کا مینڈیٹ کسی کے پاس نہیں ہے،نور الباری{/AF}
کشمیر کی قیمت پر ہندوستان سے دوستی کا مینڈیٹ کسی کے پاس نہیں ہے،نور الباری
کشمیر پاکستان کی بقا اور سلامتی کا مسئلہ ہے ڈیڑہ کروڑ انسانوں کے بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے،نواز شریف کا مینڈیٹ پنجاب تک محدود ہے یہ قومی مینڈیٹ نہیں ہے،سندھ ،بلوچستان،خیبر پختواہ خواہ میں ان کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے اگر ان کوشک ہے تو وہ اس مسئلے پر ریفرنڈم کرواکر دیکھ لیں
راولپنڈی ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و نگران امور مہاجرین نورالباری نے کہا ہے کہ کشمیر کی قیمت پر ہندوستان کے ساتھ دوستی کا مینڈیٹ نواز شریف کے پاس نہیں ہے،انہوں نے حکومت اکثریت کی بنیاد پر بنائی ہے اور صرف پنجاب میں ان کا مینڈیٹ ہے،باقی صوبوں میں ان کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے،اگر ان کو شک ہے تو وہ پاکستان میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ریفرنڈم کروا کر دیکھ لیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کی بقاء اور سلامتی اور معاشی استحکام کا مسئلہ ہے کشمیر کے بغیر پاکستان کی بقا ممکن نہیں ہے کشمیر ی اپنی آزادی اور پاکستان کی بقا اور سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں،کشمیریوں نے لاکھوں جانیں قربان کردی ہیں اور اب آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے.