عرب لیگ اور اُو آئی سی اپنا دوہرا معیار ترک کر کے مصری عوام کو ان کا بنیادی حق دے،مشتاق احمد ایڈووکیٹ

{AF}mushtaq-ahmedعرب لیگ اور اُو آئی سی اپنا دوہرا معیار ترک کر کے مصری عوام کو ان کا بنیادی حق دے،مشتاق احمد ایڈووکیٹ{/AF}

امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان عبدالرشید ترابی کی کال پر گلگت شہر میں مصر اور مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی صورت حال پر احتجاجی مظاہرہ ہوا
عرب لیگ اور اُو آئی سی اپنا دوہرا معیار ترک کر کے مصری عوام کو ان کا بنیادی حق دے،مشتاق احمد ایڈووکیٹ
بھارت کشمیریوں کے حق حق خوداردایت سے محروم رکھنے کے لیے اشتعال انگیزی پھیلا رہا ہے،مولانا عبدالسمیع گلگت( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان کے امیر وسربراہ کل جماعتی رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی کی کال پر گلگت میں مصر میں اخوان المسلمین پر ہونے والے مظالم کے خلاف اور مقبوضہ کشمیر میں اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی طرف سے اشتعال انگیزی اور فائرنگ کے خلا ف احتجاجی مظاہرہ ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیرجماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر مشتاق ایڈووکیٹ نے کہا کہ مصر میں پیدا ہونے والی صورت حال پر عرب لیگ اور اُ و آئی سی اپنا دوہرا معیار تر ک کر کے صدر مرسی کو بحال کیا جائے انہوں نے مصری عوام پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور اقوام عالم سے اپیل کی کہ وہ ان مظالم کا نوٹس لے مشتاق ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ سب اسرائیل اور امریکہ کی آشیر باد پر ہو رہا ہے،احتجاجی مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لے بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کررہی ہے اور لائن آف کنٹرول پر بے گناہ لوگوں پر بلا اشتعال فائرنگ سے ہزاروں لوگ اور مال مویشی کو نقصان پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کا واحد حل جہا د ہے اور جہاد کے ذریعے ہی کشمیر آزاد ہو گا،احتجاجی مظاہرے سے امیر ضلع گلگت عبدالعلیم خان نے بھی خطاب کیا ان کے علاوہ نظام الدین،اسلامی جمعیت طلبہ گلگت بلتستان کے ناظم اور دیگر راہنماؤں نے بھی خطاب کیا

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر