عالمی برداری مصرمیں سینکڑوں بچوں اور خواتین کے قتل اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانے کانوٹس لے،زمرہ وسیم

{AF}flag-islami-jamiat-talabaعالمی برداری مصرمیں سینکڑوں بچوں اور خواتین کے قتل اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانے کانوٹس لے،زمرہ وسیم {/AF}

عالمی برداری مصرمیں سینکڑوں بچوں اور خواتین کے قتل اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانے کانوٹس لے،زمرہ وسیم
دین کے لیے مصری عوام کی استقامت اور ثابت قدمی پر پوری امت کو فخر ہے،نیا فرعون قرآن کے نظام کو عوام پر نافذ ہونے سے نہیں روک سکتا،اقوام متحدہ ،او آئی اور عرب لیگ مصر کی رکنیت معطل کرے،انسانیت کے قاتلوں سے عالمی برداری برات کا اعلان کرے،حکومت پاکستان مصر کے سفیر کو ملک سے نکلنے کا حکم جاری کرے
کراچی( پ ر)اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کی ناظمہ اعلیٰ زمرہ وسیم نے کہاہے کہ عالمی برادری مصر میں سینکڑوں بچوں اور خواتین کے قتل عام اور بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،مصر کی جمہوریت حکومت کا اس طرح تختہ الٹنا جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے،مصری عوام نے جس طرح دین پر ثابت قدمی اور استقامت کا مظاہرہ کیا ہے اس سے پوری امت کے حوصلے بلند ہوئے ہیں،دین پر مرمٹنے کا جذبہ آج بھی موجودہ ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،زمرہ وسیم نے مزید کہاکہ مصر میں نیا فرعون قرآن کے نظام کو عوام پر نافذ سے نہیں روک سکتا،اللہ کا نظام غالب ہوکر رہے گا چاہے مشرکیں پر کتنا ہی ناگوار گزرے،انھوں نے اقوام متحدہ ،او آئی اور عرب لیگ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ مصر کی روکنیت معطل کریں،جب تک مصر میں سفاک جنرل مسلط ہے مصر کو دنیا سے الگ کردیاجائے،انھوں نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ مصر کے سفیر کو نکالنے کا حکم نامہ جاری کرے،جب تک مصر میں عوامی حکومت بحال نہیں ہوجاتی مرسی واپس نہیں آجاتے پاکستان مصر سے سفارتی تعلقات ختم کرے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر