عبدالرشید ترابی اور چیف سیکرٹیری آزاد کشمیرخضر حیات گوندل کی ملاقات

{AF}abdur-rashid-turabiعبدالرشید ترابی اور چیف سیکرٹیری آزاد کشمیرخضر حیات گوندل کی ملاقات {/AF}

عبدالرشید ترابی اور چیف سیکرٹیری آزاد کشمیرخضر حیات گوندل کی ملاقات کنڑول لائن پر ہندوستان کی جارحیت اور گولہ باری سے متاثرین کو تنہا نہ چھوڑا جائے،عبدالرشید ترابی
تعمیر نو اور زیر تکمیل تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کروایا جائے،کرپشن اور بدعنوانی کی شکایات کے ازالہ کے لیے چیف سیکریٹری مانیٹرنگ کا نظام قیام کریں اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تمام اضلاع کے خود دورہ کریں،حکومت پاکستان سے مزید فنڈز حاصل کیے جائیں تاکہ یہاں کے عوام کو سہولت ملے اور زیر تکمیل منصوبے بروقت مکمل ہوں
ہندوستان کی گولہ باری سے متاثرہونے والو ں کی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور منصوبوں کی تکمیل کے لیے آپ کی تجاویزصاحب ہیں،ان پرعمل کروایا جائے گا ،چیف سیکریٹری کی عبدالرشید ترابی کو یقین دھانی مظفر آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرکے امیر وکنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی اور چیف سیکریٹری آزاد کشمیرخضرحیات گوندل کی ملاقات ہوئی اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرشیخ عقیل الرحمان ،سیاسی امور کے چیرمین ڈاکٹر مشتاق ،امیر ضلع نذیر شاہ،قیم ضلع قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ بھی موجود ہیں،جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی نے اس موقع پر گفتگو کہ کنڑول لائن پرہندوستان کی گولہ باری سے متاثرین ہونے والوں کو تنہا نہ چھوڑا جائے ان کا خصوصی طور پرخیال رکھا جائے وہ حفاظتی دیوار ہیں،عبدالرشید ترابی نے چیف سیکریٹری سے کہاکہ وہ خود خصوصی طورپر ان خیال رکھیں،تعمیر نو کے منصوبوں اور زیر تکمیل منصوبوں کو بروقت مکمل کروایا جائے،تاکہ عوام سہولیات فراہم ہوں،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کرپشن اور بدعنوانی کے شکایات کے ازالہ کے لیے چیف سیکریٹری خود منصوبوں کی مانیٹرنگ کریں اور ہر ضلع میں جاکر خو د منصوبوں کا جائزہ لیں تاکہ منصوبے بروقت مکمل ہوں اور کرپشن کا خاتمہ بھی ہو،مانیٹرنگ کے نظام سے بہتر ی آسکتی ہے،چیف سکریٹری جب منصوبوں کی خود مانیٹرنگ کریں گے تو منصوبے جلد مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ کرپشن بھی ختم ہوگی،انھوں نے چیف سیکریٹری کو کہاکہ وہ حکومت پاکستان سے مزید فنڈز حاصل کروانے میں کردار اداکریں تاکہ یہاں کے عوام کے مسائل حل ہوں۔چیف سیکریٹری خضرحیات گوندل نے یقین دھانی کروائی کہ وہ متاثرین کا خیال رکھیں گے اور تعمیر نو کے منصوبوں کے حوالے سے بھی اپنی ذمہ داریاں اداکریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر