{AF}
شیخ عبدالعزیز تحریک آزادی کشمیر کے عظیم راہنما تھے،عبدالرشید ترابی{/AF}
شیخ عبدالعزیز تحریک آزادی کشمیر کے عظیم راہنما تھے،عبدالرشید ترابی
کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں ان کی قربانیاں قابل ستائش ہیں،انہوں نے نے اس جدوجہد میں صعوبتیں برداشت کی اور ہمیشہ آزادی کی جنگ میں مصروف عمل ہے مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ شیخ عبدالعزیز تحریک آزادی کشمیر کے عظیم راہنما تھے،کشمیر کی آزادی کی تحریک میں ان کی قربانیاں قابل ستائش ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرآباد میں حریت کانفرنس کے زیر اہتمام شیخ عبدالعزیز کی برسی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر میں بھارت ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے،آئے روز لائن آف کنٹرول پر بھارت کی طرف سے سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ سے ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں،بھارت کی سات لاکھ فوج طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کے ان کے بنیادی حق حق خودارادیت سے محروم رکھنا چاہتا ہے،شیخ عبدالعزیز کی طرح ہزاروں ایسے شہداء ہیں جنہوں نے اس تحریک کو زندہ رکھنے کے لیے اپنا گرم گرم لہو پیش کیا،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف جو مسلم لیگ کے سربراہ ہیں بھارت کے ساتھ دوستی کی پینگیں بڑھا رہے ہیں جو کہ شہداء کے مقدس لہو کے ساتھ غداری ہے انہوں نے کہا کہ مشرف کے یوٹرن سے تحریک آزادی کشمیر کو جو نقصان ہوا آج مشرف کا انجام سب کے سامنے ہے،شہداء کشمیر کے ساتھ بے وفائی کرنے والوں کا انجام دنیا نے دیکھ لیا،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر اور اپوزیشن لیڈر پاکستان میں اپنی جماعتوں کے قائدین کو کشمیریوں کے تحفظات دور کر کے اپنا کردار ادا کریں،