اقوام عالم اور لبرل قوتوں کو مصر اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم نظر کیوں نہیں آتے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiاقوام عالم اور لبرل قوتوں کو مصر اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم نظر کیوں نہیں آتے،عبدالرشید ترابی{/AF}

اقوام عالم اور لبرل قوتوں کو مصر اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم نظر کیوں نہیں آتے،عبدالرشید ترابی
کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں،جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا تب تک پاکستان کا نقشہ ادھورا ہے،
یہود و ہنود نے مل کر امت مسلمہ کے مینڈیٹ کے خلاف سازش کی،مصر میں ہونے والے قتل عام،چنگیز ہلاکو کی یاد تازہ کرگیا،مقبوضہ کشمیر میں آئے روز بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کرتا ہے،بھارتی ریاستی دہشت گردی سے لاکھوں نوجوان لا پتہ ہیں،تعلیمی اداروں سے نوجوانوں کو اٹھایا جاتا ہے اورفرضی جھڑپوں میں شہید کر دیا جاتا ہے کشمیریوں کو طاقت کے ذریعے حق آزادی سے محروم رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے،عرب لیگ اور عرب حکومتوں کا مصر کے حوالے سے بیان انتہائی مایوس کن ہے،
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ لبرل قوتوں اور اقوام عالم کو مصر اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والا ظلم نظر کیوں نہیں آتا،یہود و ہنود نے مل کر امت مسلمہ کے مینڈیٹ کے خلاف سازش کی،مصر میں ہونے والے قتل عام،چنگیز ہلاکو کی یاد تازہ کرگیا،مقبوضہ کشمیر میں آئے روز بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کرتا ہے،بھارتی ریاستی دہشت گردی سے لاکھوں نوجوان لا پتہ ہیں،تعلیمی اداروں سے نوجوانوں کو اٹھایا جاتا ہے اورفرضی جھڑپوں میں شہید کر دیا جاتا ہے کشمیریوں کو طاقت کے ذریعے حق آزادی سے محروم رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے،عرب لیگ اور عرب حکومتوں کا مصر کے حوالے سے بیان انتہائی مایوس کن ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو مصر میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے اور پاکستان کی تمام صوبائی اسمبلیوں میں اس کی مذمت کی قرارداد آنی چاہیے،انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ایک طرف نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کر رہا ہے اور لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال گولہ باری کر رہا ہے،ہمارے وزیر اعظم دوستی کی پینگیں بڑھا رہے ہیں جو پاکستان کی سلامتی کے لیے سوالیہ نشان ہے،انہوں نے کہا کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں،بھارت پاکستان پر آبی جارحیت کے ذریعے ڈبونا چاہتا ہے اور پاکستان کو بنجر بنانا چاہتا ہے،پاکستانی قوم کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کرنا چاہیے،انہوں نے مزید کہا کہ طاغوتی قوتیں پاکستان کے خلاف سازش کر رہی ہیں،ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہو گا،

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر