{AF}
جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی کی کال پر پورے آزادکشمیر،گلگت بلتستان،مہاجرین مقیم پاکستان، میں نماز جمعہ کے بعدمصر میں اخوان المسلمین اور بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پر ظلم وستم کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے{/AF}
جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی کی کال پر پورے آزادکشمیر،گلگت بلتستان،مہاجرین مقیم پاکستان، میں نماز جمعہ کے بعدمصر میں اخوان المسلمین اور بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پر ظلم وستم کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے
بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کے حقوق صلب کرنا چاہتا ہے،مصر میں اخوان المسلمین پر ڈھائے جانے والے مظالم کا عالمی برادری نوٹس لے،عبدالرشید ترابی کشمیریوں کو ان کے پیدائشی حق سے کوئی محروم نہیں رکھ سکتا،مصر میں جمہوری حکومت کو ختم کرنا یہودیوں کی سازش تھی جو ناکام ہوگی،محمود الحسن چودھری مصر کے انقلاب کا راستہ روکا گیا تو خانہ جنگی ہو گی،بھارت اپنی مکاری چھپانے کے لیے پاکستان پر الزام تراشی کرتا ہے،شیخ عقیل الرحمن
مظفرآباد،باغ،میرپور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی کی کال پرپورے آزادکشمیر،گلگت بلتستان،مہاجرین مقیم پاکستان، میں نماز جمعہ کے بعدمصر میں اخوان المسلمین اور بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پر ظلم وستم کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے،دریں اثنا باغ میں جماعت اسلامی ضلع باغ کے زیر اہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی،امیر ضلع عثمان انور،نثار شائق،تنویر خان اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغرب نے جمہوری حکومت کو ختم کرنے کے لیے امریکہ اور اسرئیل اوریہودیوں کے ساتھ مل کر مصر کی اسلامی حکومت کو ایک فوجی ڈکٹیٹر کے ذریعے ختم کرایا جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اخوان المسلمین پر ڈھائے جانے والے مظالم سے اسلامی تحریکوں کا راستہ کبھی نہیں روکا جا سکتا،پوری امت مسلمہ ان کے ساتھ ہیں،بد قسمتی سے مصر میں فوج نے یہودیوں امریکیوں اور اسرائیلی ایجنٹوں کا ساتھ دے کر اسلامی تحریک اور ایک جمہوری حکومت کو ختم کیا،جو تمام مسلم ممالک کے لیے لمحہ فکریہ ہے مقبوضہ کشمیر میں تازہ صور ت حال اور بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنا انتہائی تشویشناک اقدام ہے،حکومت پاکستان اپنی واضح پالیسی مرتب کرے اور نوجوانوں کوبھارتی عزائم سے آگاہ کیا جائے،انہوں نے کہا کہ جب بھی وطن عزیز پر کوئی مشکل وقت آیا جماعت اسلامی نے ہمیشہ نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کیاآج پوری کشمیری قوم تکمیل پاکستان کے لیے جذبہ جہاد اور شوق شہادت کا جذبہ لیے بیدار ہے اور ہندو بنیے کو یہ پیغام دیتی ہے کہ ہم ان مظالم کا جواب طاقت کے ذریعے دینے کے لیے تیار ہیں،کشمیر کے مسئلے کا واحد حل جہاد ہے اور جہاد کے ہی ذریعے کشمیر آزاد ہو گا،انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی 8لاکھ فوج نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے عالمی امن کے ٹھیکیداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے،دریں اثنا میرپور میں جماعت اسلامی ضلع میر پور کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر محمود الحسن چودھر ی نے کی،محمود الحسن چودھری نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں کے خلاف پوری دنیا میں سازش ہو رہی ہے اور طاقت کے ذریعے ان کے حقوق صلب کیے جار ہے ہیں مصر میں جمہوری حکومت کو ختم کر کے لادین اور یہودیوں کے غلام ڈکٹیٹر کو آگے لایا جانا اور اخوان المسلمین کے حامیوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑنا انتہائی بذدلانہ فعل ہے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور پوری قوم مصری عوام کے ساتھ ہے،انہوں نے مزید کہا کہ بھارت دہشت گرد ملک ہے ،جمہوریت کا دعویدار اقوام متحدہ کی قراردوں کو بھلا کر کشمیریوں پر ظلم وستم کر رہا ہے،مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور لائن آف کنٹرول پر آئے روز بلا اشتعال فائرنگ سے وہ کشمیریوں کو ان کے پیدائشی حق سے کبھی محروم نہیں کر سکتا،دریں اثنا مظفرآباد میں جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مصر میں اخوان المسلمین پر ہونے والے مظالم اور مقبو ضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی،احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ عقیل الرحمن نے کہا کہ مصر کے انقلاب کا راستہ روکا گیا تو خانہ جنگی ہو گی،بھارت اپنی مکاری چھپانے کے لیے پاکستان پر الزام تراشی کرتا ہے،اور مظلوم اور نہتے کشمیریوں پر ریاستی دہشت گردی کے ذریعے ان کے پیدائشی حق سے محروم رکھنا چاہتا ہے،احتجاجی مظاہرے سے امیر ضلع مظفرآباد نذیر حسین شاہ،قاضی شاہد حمید،کمانڈر شمشیر خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا#