{AF}
بھارتی دہشت گردی سے لائن آف کنٹرول پر بے گناہ لوگوں کی شہادت کے بعد حکومت پاکستان اپنا موقف واضح کرے،محمود الحسن چودھری{/AF}
بھارتی دہشت گردی سے لائن آف کنٹرول پر بے گناہ لوگوں کی شہادت کے بعد حکومت پاکستان اپنا موقف واضح کرے،محمود الحسن چودھری
مقبوضہ وادی کشمیر میں مظالم میں اضافہ کر دیا ہے،اور لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور بھارتی جارحیت کی جار ہی ہے مسلم لیگ کی طرف سے جو یک طرفہ دوستی کی پینگیں بڑھا ئی جارہی ہیں،کشمیر عوام تنہا نہیں ہیں پوری قوم ان کے ساتھ ہے،پاک فوج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے بین الاقوامی ادارے نوٹس لیں
باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہبھارتی دہشت گردی سے لائن آف کنٹرول پر بے گناہ لوگوں کی شہادت کے بعد حکومت پاکستان اپنا موقف واضح کرے،وادی کشمیر میں مظالم میں اضافہ کر دیا ہے،اور لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور بھارتی جارحیت کا عمل امن کی آشا اور ان لوگوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیں جو یک طرفہ دوستی کی پینگیں بڑھا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گرد ملک ہے جو پاکستان کو طاقت کے ذریعے اپنے زیر اثر بنانا چاہتا ہے،پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے اور کسی بھی مشکل وقت میں قوم نے ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے،بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینا جانتے ہیں،لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے آزادکشمیر کے ہزاروں خاندان متاثر ہوئے ہیں،بھارت طاقت کے ذریعے کشمیریوں کو ان کے پیدائشی حق سے محروم کرنا چاہتا ہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستان بھارت کے ان جارخانہ عزائم کو بے نقاب کرنے کے لیے بین الاقوامی اداروں کو متحرک کرے اور بھارت کے ساتھ دوستی کے سراب سے نکلے،آزادکشمیر کے عوام نے ہمیشہ ایسے وقت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کیا ہے،بھارت کی سازشوں اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر نوجوانوں اور سابق فوجیوں کو منظم کیا جائے بھارت ہمیشہ طاقت کی زبان سمجھتا ہے اس کا جواب بھی طاقت کے ذریعے دیا جائے،