بھارت کے جارخانہ عزائم کو بے نقاب کرنے کے لیے فی الفور حکومت پاکستان حکمت عملی بنائے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiبھارت کے جارخانہ عزائم کو بے نقاب کرنے کے لیے فی الفور حکومت پاکستان حکمت عملی بنائے،عبدالرشید ترابی{/AF}

بھارت کے جارخانہ عزائم کو بے نقاب کرنے کے لیے فی الفور حکومت پاکستان حکمت عملی بنائے،عبدالرشید ترابی
کشتواڑ،بدروا ڈوڈا میں فوج کی سرپرستی میں ہندو انتہا پسند مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں،وادی کشمیر میں مظالم میں اضافہ کر دیا ہے،اور لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور بھارتی جارحیت کا عمل امن کی آشا اور ان لوگوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیں جو یک طرفہ دوستی کی پینگیں بڑھا رہے ہیں،بھارت دہشت گرد ملک ہے جو پاکستان کو اپنی تابیدار کالونی بنانا چاہتا ہے،پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے اور کسی بھی مشکل وقت میں قوم نے ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے،
بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینا جانتے ہیں،حکومت نوجوانوں اور سابقہ فوجیوں کو منظم کر کے بھرپور جواب دے
باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بھارت کے جارخانہ عزائم کو بے نقاب کرنے کے لیے فی الفور حکومت پاکستان حکمت عملی بنائے،کشتواڑ،بدروا ڈوڈا میں فوج کی سرپرستی میں ہندو انتہا پسند مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں،وادی کشمیر میں مظالم میں اضافہ کر دیا ہے،اور لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور بھارتی جارحیت کا عمل امن کی آشا اور ان لوگوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیں جو یک طرفہ دوستی کی پینگیں بڑھا رہے ہیں،ترجمان کے مطابق عبدالرشید ترابی نے کہا کہ بھارت دہشت گرد ملک ہے جو پاکستان کو طاقت کے ذریعے اپنے زیر اثر بنانا چاہتا ہے،پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے اور کسی بھی مشکل وقت میں قوم نے ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے،بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینا جانتے ہیں،حکومت نوجوانوں اور سابقہ فوجیوں کو منظم کر کے بھرپور جواب دے،لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے آزادکشمیر کے ہزاروں خاندان متاثر ہوئے ہیں،بھارت طاقت کے ذریعے پاکستان کو اپنی تابیدار کالونی میں بدلنا چاہتا ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستان بھارت کے ان جارخانہ عزائم کو بے نقاب کرنے کے لیے بین الاقوامی اداروں کو متحرک کرے اور بھارت کے ساتھ دوستی کے سراب سے نکلے،آزادکشمیر کے عوام نے ہمیشہ ایسے وقت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کیا ہے،بھارت کی سازشوں اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر نوجوانوں اور سابق فوجیوں کو منظم کیا جائے بھارت ہمیشہ طاقت کی زبان سمجھتا ہے اس کا جواب بھی طاقت کے ذریعے دیا جائے،

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر