مہاجرین کی فلاح وبہبود کے نام پر فنڈزہڑپ کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے،نورالباری

{AF}noor-ul-bariمہاجرین کی فلاح وبہبود کے نام پر فنڈزہڑپ کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے،نورالباری{/AF}

مہاجرین کی فلاح وبہبود کے نام پر فنڈزہڑپ کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے،نورالباری
گرگٹ کی طرں رنگ اور شلواروں کی طرح پارٹیاں بدلنے والے مہاجرین کے نمائندے نہیں ان کے نام پر دھبہ ہیں،وزیر اعظم آزادکشمیر مہاجرین کے مسائل کے حل کو توجیحی دیں،کشمیرکی آزادی اور تکمیل پاکستان تک مہاجرین جہاد جاری رکھیں گے،چہرے نہیں نظام بدلنے سے مسائل حل ہوں گے،قرآن وسنت کے نظام کے نفاذسے ہی عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں،دنیا کے سارے باطل نظام فیل ہوچکے ہیں
ابیٹ آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر ونگران امور مہاجرین نورالباری نے کہاہے کہ مہاجرین کی فلاح وبہبود کے نام پر اور تعمیر اتی منصوبوں کے نام پر فنڈز ہڑپ کرنے والوں کی کٹہرے میں لائیں گے،گرگٹ کی طرح رنگ اور شلواروں کی طرح پارٹیاں بدلنے والے مہاجرین کے نمائندے نہیں ان کے نام پر دھبہ ہیں،مہاجرین ایسے افراد کو مسترد کریں ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے مہاجرین کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مہاجرین کے نمائندہ قائدین نے بھی خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نورالباری نے کہاکہ وزیر اعظم اور صدر آزاد کشمیر مہاجرین کے مسائل کے حل کو ترجیحی اول رکھیں اور کشمیرسے تعمیراتی منصوبوں کے نام پر جاری فنڈز کی خرد برد کا حساب کروائیں،فنڈز جن منصوبوں کے نام پر جاری ہوئے ہیں وہ زمین پر موجود نہیں ہیں،انھوں نے کہاکہ جعلی سیکمیں بنا کر فنڈز ہڑپ کیے گئے ہیں اور چند منظور نذر افراد کو نوازا گیاہے، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے قومی وسائل کو اس بے دردی سے لوٹ مار کرنے والوں کو اسمبلی میں نہیں جیل میں ہونا چاہیے،انھوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی اور تکمیل پاکستان تک کشمیری مہاجرین مسئلہ کشمیرکے سفیر ہیں،وہ یہاں اپنا کردار ادا کریں،انھوں نے کہاکہ چہرے نہیں نظام بدلنے سے ہی مسائل حل ہوں گے،قرآن وسنت کے نظام کے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے ،آج پوری دنیا میں باطل نظام فیل ہوچکے ہیں،اسلامی نظام ہی وہ واحد نظام ہے جو انسانوں کو انصاف فراہم کرسکتاہے اور انسانوں کی درست سمیت رہنمائی فراہم کرسکتاہے،مغرب کے آلہ کار حکمران اسلامی نظام کے نفاذ سے خائف ہیں اور اس کے راستے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں،مصر ،ترکی اور الجزائر میں اسلامی نظام کے نفاذ کے حامیوں کو سولی پر لٹکایا گیا ہے،بنگلا دیشن میں اسلامی جماعت کی قیادت کو اسلام کے نا م لینے پر سزائیں سنائی جارہی ہیں،انھوں نے کہاکہ اب آزمائشوں کا زمانہ گزر چکاہے،اسلامی ہی غالب آئے گا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر