قبلہ اول کی آزادی پوری امت مسلمہ پر فرض ہے،محمود الحسن چودھری

{AF}ch.mehmood-ul-hassanقبلہ اول کی آزادی پوری امت مسلمہ پر فرض ہے،محمود الحسن چودھری{/AF}

قبلہ اول کی آزادی پوری امت مسلمہ پر فرض ہے،محمود الحسن چودھری کشمیر اور فلسطین کو آزاد کیے بغیر دنیا میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ہے دنیا میں امن کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق فراہم کیا جائے اُو آئی سی اور عرب لیگ کشمیر اور فلسطین کے مسائل کے حل کے لیے جاندار کردار ادا کرے راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی پوری امت پر فرض ہے عالمی صہینیوں نے 80ممالک سے جمع کر کے فلسطین پر ناجائز قبضہ کیا ہے جو 157اسلامی ممالک کے لیے لمحہ فکریہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کو آزاد کیے بغیر دنیا میں امن کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،دنیا میں امن کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کو ان کا پیدائشی حق فراہم کیا جائے،انہوں نے کہا کہ اُو آئی سی اور عرب لیگ کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ مسائل حل کرنے کے لیے اپناکردار ادا کریں،اُو آئی سی کا قیام ہی قبلہ اول کی آذادی کے لیے عمل میں لایا گیا تھا،دنیا کے 80ممالک سے دہشت گرد صہینیوں کا فلسطین پر قبضہ کر کے فلسطینیوں کا قتل عام کرنا 157اسلای ممالک کے حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ جب تک امت باہمی اتحاد اور اتفاق پیدا کر کے رہے مسائل حل کروانے کے لیے یک زبان نہیں ہو گی اس کے مسائل حل نہیں ہوں گے،انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کو ان کا حق دلائے آج تجدید عہد کا دن ہے پوری امت اس عہد کی تجدید کرے کہ اس نے قبلہ اول آزاد کرانا ہے

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر