{AF}
حکومت پاکستان دہشت گردی کے نام پر مسلمانوں کے خلاف صلیبی جنگ سے نکلنے کا اعلان کرے،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}
حکومت پاکستان دہشت گردی کے نام پر مسلمانوں کے خلاف صلیبی جنگ سے نکلنے کا اعلان کرے،ڈاکٹر خالد محمود
دنیا کے امن کے دشمن اصل دہشت گرد ہندوستان اور اسرائیل ہیں،قبلہ اول کی آزادی ہمارے ایمان کا حصہ ہے آو آئی سی کا قیام قبلہ اول کی آزادی اور امت کے مسائل کے حل کے حوالے سے عمل میں لایا گیا تھا،تمام اسلامی ممالک قبلہ اول کی آزادی کے لے فوج بھجیں،کشمیری آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے،حقیقی اسلامی فلاحی معاشرے کا قیام جماعت اسلامی کا مشن ہے،
تھوراڑ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان دہشت گردی کے نام پر جاری مسلمانوں کے خلاف صلیبی جنگ سے نکلنے کا اعلان کرے دنیا کے امن کو تباہ کرنے والے اصل دہشت گرد ہیں اسرائیل ہندوستان ہیں،جن کو امریکہ کی سرپرستی حاصل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے افطار پارٹی سے خطاب میں کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی پوری امت مسلمہ کے ایمان کا حصہ ہے اور فلسطین کی آزادی کا راستہ جہاد ہے انہوں نے کہا کہ اُو آئی سی کا قیام قبلہ اول کی آزادی کے لیے عمل میں لایا گیا تھا،اُو آئی سی اور عرب لیگ قبلہ اول کی آزادی کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرے تمام اسلامی ممالک قبلہ اول کی آزادی کے لیے فوج فلسطین بھیجیں،قبلہ اول پر قابض عالمی دہشت گرد جنہوں نے فلسطینیوں کا قتل عام کر رہے ہیں اور قبلہ اول کو گرا کر اس کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے مذموم عزائم رکھتے ہیں،مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی مسلمانوں کی غیرت ایمانی کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے ،انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ قرآن کی طرف لوٹ آئے قرآن سے دوری کی وجہ سے آج پوری امت مسائل کی دلدل میں گری ہوئی ہے،قرآن و سنت کے نظام کو چھوڑ کر طاغوتی نظام اپنانے سے ہمارے مسائل میں اضافہ ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور مصر میں اسلامی نظام کے چاہنے والوں اور اس کے نفاذ کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو مغرب اور ہندوستان کی آشیر باد سے دیوار سے لگایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ حقیقی اسلامی انقلاب جماعت اسلامی کا مشن ہے،اس مشن کی تکمیل کے لیے کارکن گھر گھر قرآن کا پیغام پہنچائیں،یہی انبیاء کا راستہ تھا اور یہی جماعت اسلامی کا راستہ ہے،