قرآن و سنت پر عمل سے ہی دنیا میں کامیابی ممکن ہے،محمود الحسن

{AF}ch.mehmood-ul-hassanقرآن و سنت پر عمل سے ہی دنیا میں کامیابی ممکن ہے،محمود الحسن{/AF}

قرآن و سنت پر عمل سے ہی دنیا میں کامیابی ممکن ہے،محمود الحسن
دین اسلام سے دوری کی وجہ سے آج مسلمان دنیا میں ذلت اٹھار ہے ہیں
رمضان المبارک اللہ کا قرب حاصل کرنے کا مہینہ ہے زیادہ سے زیاد ہ مطالعہ قرآن کر کے ہمیں رب کی خوشنودی حاصل کرنی چاہیے
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ قرآن و سنت پر عمل سے ہی دنیا میں کامیابی ممکن ہے،دین اسلام سے دوری کی وجہ سے آج مسلمان دنیا میں ذلت اٹھار ہے ہیں رمضان المبارک اللہ کا قرب حاصل کرنے کا مہینہ ہے زیادہ سے زیاد ہ مطالعہ قرآن کر کے ہمیں رب کی خوشنودی حاصل کرنی چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع اسلام آباد کے زیراہتمام بارہ کہو میں افطار پارٹی سے خطاب میں کیا،انہوں نے کہا کہ معاشرے میں دہشت گردی بد امنی اور لاقانونیت کی بڑی وجہ دینی تعلیمات کو چھوڑ کر طاغوتی قوتوں اور مغربی اقوام کی پیرو کاری ہے،مسلمان اپنے آباو اجداد کی اصلاف کو بھلا کر مغرب کے چال چلن کو ترجیح دے رہے ہیں،جماعت اسلامی کے کارکن رضائے الہٰی کے حصول کے لیے اور رب کی زمین پر رب کے نظام کے نفاز کے لیے گھر گھر تک جماعت کی دعوت پہنچائیں اور لوگوں کا تعلق اللہ کے ساتھ جوڑنے کے لیے جدوجہد کریں رمضان المبارک میں ہر شخص استغفار کرے اور اللہ کے ساتھ رشتہ مضبو ط کرنے کے لیے محسن انسانیت کی زندگی کے مطابق سنت پر عمل کریں،

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر