{AF}
بت سازوں اوربت شکنوں کوایک کہنا دوقومی نظریے کی نفی ہے ،نورالباری{/AF}
بت سازوں اوربت شکنوں کوایک کہنا دوقومی نظریے کی نفی ہے ،نورالباری عالمی برادری مسلمانوں کے ساتھ دوہرے معیارات اپنائے ہوئے ہے،مسئلہ کشمیراور فلسطین برطانوی سامراج کا پیدا کردہ ہے،حق اور باطل کے درمیان معرکے واضح ہوچکے ہیں،مصرمیں طاغوتی نظام کے محافظ اور مغرب کے الہ کاروں نے اسلامی نظام کے نفاذ کرنے والوں کے خون سے گلیاں اور سڑکیں رنگیں کردی ہیں،امت مسلمہ قرآن کو ساتھ جوڑ جائے یہی ماہ مقدس کا پیغام ہے لاہور ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر نورالباری نے کہاہے کہ بت ساز اور بت شکن ایک نہیں ہوسکتے ،ہندوستان کشمیرکے درمیاں پر قبضے کرکے پاکستان کو بنجرصحرا میں تبدیل کرنا چاہتاہے اورہمارا دشمن ہے کبھی دوست نہیں ہوسکتا،مشرکیں کے ساتھ ہماری دشمنی 14سو سال پرانی ہے ،گاؤ ماتا کی پوجا کرنے والے اور ایک خداکی عبادت کرنے والے ایک نہیں ہوسکتے،ان خیالا ت کااظہار انھوں نے جماعت اسلامی آزاد کشمیرضلع لاہور کے نو منتخب امیر سردار مقصود طاہرکی حلف برداری اور افطاری پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان لاہور شہر کے امیر میاں مقصو د احمد ،سابق امیر ضلع اعجاز کیانی اور قیم ضلع احسان اللہ تبسم نے خطاب کیا،نورالباری نے کہاکہ عالمی برادری مسلمانوں کے ساتھ دوہرے معیارات اختیار کیے ہوئے ہے ،دنیا کے ہر کونے میں مسلمانوں کے مسائل حل طلب ہیں مگر ان کو پیداکرنے والے یہی ہیں،مسئلہ کشمیرہو یا فلسطین کا مسئلہ ہو سب سامراج کے پیدا کردہ ہیں،امریکہ اسرائیل کے ناجائز بچے کو تحفظ دینے کے لیے اسرائیل کو روزانہ 8ملین ڈالر فراہم کردیتاہے ،مصر میں اخوان کی منتخب شدہ حکومت کا تختہ الٹنے میں امریکہ اور اسرائیل کو اہم کردارہے،آج مصر کی گلیاں اسلامی نظام نفاذ کرنے والوں کے خون سے رنگین ہیں،طاغوتی نظام کے محافظ آج پوری طاقت کے ساتھ اسلام کے خلاف صف آرا ہیں،مسلمانوں کے نام نہاد حکمران مغرب کے آلہ کار بن چکے ہیں،ان حالا ت میں امت کی ذمہ داری دو چند ہوجاتی ہے اور خاص کران افراد کی جنھوں نے شعوری پر طور اس دین کو اختیار کیاہے اور اس کے قیام کے لیے جدوجہد کررہے ہیں،اللہ تعالیٰ نے امت کی ذمہ داری لگائی ہے کہ وہ دین کا کام کرے اور اس کو باقی ادیان پر غالب کرے،جب تک امت قرآن وسنت کی طرف رجوع نہیں کرے گی اس وقت تک مسائل حل نہیں ہوسکتے۔