مسئلہ فلسطین اور کشمیر برطانیہ کے پیدا کردہ ہیں،نورالباری

{AF}noor-ul-bariمسئلہ فلسطین اور کشمیر برطانیہ کے پیدا کردہ ہیں،نورالباری{/AF}

مسئلہ فلسطین اور کشمیر برطانیہ کے پیدا کردہ ہیں،نورالباری
پوری امت مسلمہ اسرائیل کے ناجائز قبضے کو تسلیم نہیں کرتی ،برطانیہ اور امریکہ کی اور یہودیوں کی سرپرستی سے فلسطین مسلمانوں پر ظلم وستم جاری ہے،امت مسلمہ اس مسئلہ کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتی ہے بدقسمتی سے ہمارے حکمران بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں کشمیر اور فلسطین کا مسئلے کی عمر بھی ایک ہے طاغوتی قوتیں اس کو حل نہیں ہونے دے رہیں
اسلام آباد ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر نورالباری نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر برطانیہ کے پیدا کردہ ہیں،پوری امت مسلمہ اسرائیل کے ناجائز قبضے کو تسلیم نہیں کرتی ،برطانیہ اور امریکہ کی اور یہودیوں کی سرپرستی سے فلسطین مسلمانوں پر ظلم وستم جاری ہے،امت مسلمہ اس مسئلہ کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتی ہے بدقسمتی سے ہمارے حکمران بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں کشمیر اور فلسطین کا مسئلے کی عمر بھی ایک ہے طاغوتی قوتیں اس کو حل نہیں ہونے دے رہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن کے زیرا ہتمام سیمینار سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ طاغوتی قوتیں مسلمانوں کی پاک سرزمین جو پیغمبروں کی سرزمین ہے اس پر اپنا ناپاک قبضۃ جمائے ہوئے ہیں جو پوری امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے،یہ صرف فلسطین کے مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے پوری امت اس مسئلے کے حل کے لیے یک آواز ہے مگر اسلامی ممالک اور OICنے اس پر کوئی جاندار موقف نہیں اختیار کیا انہوں نے کہا کہ جب تک مسلم ممالک اپنی پالیسیوں کو خود نہیں بنائیں گے تب تک مسئلے حل نہیں ہو سکے گا ہمارے حکمران امریکہ اور پورپ کی ڈکٹیشن کو قبول کر کے ان مسائل کو حل کرنے کے بجائے کنارہ کشی اختیار کیے ہوئے ہیں،

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر