{AF}
پاکستان کی سلامتی بقا اور استحکام مسئلہ کشمیرکے حل سے مشروط ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}
پاکستان کی سلامتی بقا اور استحکام مسئلہ کشمیرکے حل سے مشروط ہے،عبدالرشید ترابی
پاکستان کے صحافی قلمی جہاد میں اہل کشمیرکے شانہ بشانہ ہیں،حامد میر
حکومت پاکستان اور آزا دکشمیرتحریک آزادی میں اپنا مطلوبہ کردار اداکرے ،یوسف نسیم
معرکہ بدر کی طرح کشمیربھی حق وباطل کے معرکے میں فتح مند ہوں گے ،غلام محمد صفی
ہم اہل دانش کا مسئلہ کشمیرکے حل میں کردار کی قدر کرتے ہیں،نورالباری
حکومت پاکستان کی کمزورکشمیرپالیسی کے اصلاح کے لیے میڈیا اپنا کردار ادا کرے،نواز شریف نے بیس کیمپ میں افراتفری کا دروازہ بند کرکے درست فیصلہ کیا،مقبوضہ کشمیرمیں توہین قرآن اور کشمیریوں کی شہادتیں عالم ضمیر کے لیے کھلا چیلنج ہیں
جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے زیر اہتمام صحافیوں کے اعزاز میں افطار پارٹی سے قائدین کا خطاب
راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وکنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ پاکستان کی سلامتی بقا اور استحکام مسئلہ کشمیرکے حل سے مشروط ہے،مقبوضہ کشمیرمیں توہین قرآن اور کشمیریوں کی شہادتیں عالمی ضمیر کے لیے کھلا چیلنج ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی آزا دجموں وکشمیرکے زیراہتمام اہل قلم اور اہل داشن کے ا عزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر معروف صحافی اور اہل قلم حامد میر ،حریت کانفرنس میر واعظ کے کنونیئر یوسف نسیم،حریت کانفرنس سید علی گیلانی کے کنونیئر غلام محمد صفی، نے خطاب کیا ،نائب امیر نورالباری نے شرکاء کا خیر مقدم کیا اورغلام نبی نوشہری کی دعا سے افطاری ہوئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ حکومت پاکستان کی بحیثیت فریق مسئلہ کشمیرکے حل کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں اداکرے،بنگلا دیشن اورمقبوضہ کشمیرمیں ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کو نظرانداز کرکے نوازشریف کی ہندوستان سے دوستی کی بے تابی سے کشمیریوں کو سخت تشویش ہے،وزیر اعظم پاکستان اولین فرست میں کشمیری قیادت کو اعتماد میں لیں ان کے ساتھ مشاورت کریں ،کشمیرکا بچہ بچہ آزادی کے لیے پرعزم ہے،کشمیریوں کو ہندوستان جیسے چالاک اور باوسائل دشمن سے مقابلے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاق پیداکرنے کی ضرورت ہے،اس کا آغاز مقبوضہ کشمیرسے ہوسکتاہے حریت کانفرنس اپنے بنیاد ی چارٹر پر جمع ہوں،جنرل مشرف حریت کانفرنس کو تقسیم کرنے کے ذمہ دارہیں جو آج عبرت کا نشان بن چکے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیرمیں اتحاداور اتفاق وقت کا تقا ضاہے،بدقسمتی سے بیس کیمپ می اقتدار پرستوں نے اس کے اصل چہرے کو داغ دار کیا ہواہے،مقبوضہ کشمیرمیں ہندوستانی مظالم کی تازہ لہر کے مقابلے میں صف بندی کرنے کی بجائے اقتدار کی جنگ شروع کی گئی،اس حوالے سے میاں نواز شریف نے درست موقف اختیار کیا،مرکزی حکومت کو آزاد کشمیرکے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے،لیکن آزاد کشمیرکی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اصلاح کرے کرپشن اور بدعنوانیوں کے شکایات پر کمیشن قائم کرے ،کرپٹ وزراء کو فارغ کرے ،مشیروں او روزراء کی فوج کو کم کرے،کشمیرکی وسائل کو تعمیروترقی اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے فوکس کیا جائے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ پاکستان کے اہل قلم نے ہمیشہ تحریک آزاد کشمیرمیں معاونت کی ،اس موقع پر اہماری اپیل ہے کہ الیکٹرانک ااور پرنٹ میڈیا سے وابستہ افراد اپناکردار ادا کریں،میڈیا اس وقت پاکستان میں ایک طاقت ہے،حکومت پاکستان کی کمزور کشمیرپالیسی کی اصلاح کے لیے میڈیا اپنا کردار ادا کرے،عبدالرشید ترابی نے مثال دے کرکہاکہ عرب ممالک کے حکمرانوں نے فلسطینیوں کو اسرائیل کے رحم وکرم پر چھوڑد یا تھا مگرمیڈیا نے کردار اداکرکے عرب عوام کو فلسطینیوں کی پشت پرلاکھڑا کیا،پاکستان کے اہل قلم اور ریاست کے اہل قلم مل کر رائے بنائیں اور تحریک آزاد ی کی تقویت کے لیے کردار ادا کریں۔اس موقع پر حامد میر نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور ہل دانش کشمیریوں کے ساتھ ہیں،کشمیری اپنے اندر اتحاداو راتفاق پیدا کریں،ماضی میں جو غلطیاں ہوگئی ہیں ان کی تسلیم کرتے ہوئے اصلاح احوال کیا جائے،کشمیریوں کا اتحادا ور اتفاق اور پرجوش سرگرمیاں پاکستان میں رائے عامہ کو بنائے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں،حکومت پاکستان کشمیریوں کے تحفظات کو فوری ازلہ کرے، اس موقع پر یوسف نسیم نے جماعت اسلامی کی تحریک آزاد ی کشمیرمیں کی جانے والی کوششوں اور کاوشوں کی تحسین کی اور کہاکہ حکومت پاکستان اور آزاد کشمیراپنا مطلوبہ کردار اداکریں کشمیری آزاد ی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام محمد صفی نے کہاکہ معرکہ بد ر کی طرح کشمیری بھی حق وباطل کے معرکے میں فتح مند ہوں گے،کشمیری استقامت دیکھائیں گے اور جہاد جاری وساری رکھیں گے تو فتح ان کے حصے میں آئے گی،اپنی کمزوریوں کی اصلاح اور مستقبل پر نگاہ رکھ کر منصوبہ بندی کی جائے تو آزاد ی کی منزل ضرور حاصل ہوگی،نائب امیر جماعت اسلامی نورالباری نے شرکاء کا خیر مقدم کیا اور مولانا غلام نبی نوشہری نے دعا سے پروگرام کا اختتام کیا۔