یوم بدرکا آج تقاضاہے کہ تمام تعصبات اور برادری ازم سے بالاتر ہو کر کلمہ کی بنیاد پر نظریاتی صف بندی کریں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiیوم بدرکا آج تقاضاہے کہ تمام تعصبات اور برادری ازم سے بالاتر ہو کر کلمہ کی بنیاد پر نظریاتی صف بندی کریں،عبدالرشید ترابی{/AF}

یوم بدرکا آج تقاضاہے کہ تمام تعصبات اور برادری ازم سے بالاتر ہو کر کلمہ کی بنیاد پر نظریاتی صف بندی کریں،عبدالرشید ترابی
فضاء بدر پیدا کریں گے تو اللہ کی تائیدا ورنصرت شامل حال ہوگی،کشمیر،فلسطین ،برما بنگلادیشن او رافغانستان میں حق وباطل کا معرکہ اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ اللہ پر کامل بھروسے ہی سے جیتا جاسکتاہے،استعمار کے ایجنٹ حکمرانوں نے معاشرے کو تقسیم کردیا ہے،اللہ کے دیے ہوئے نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے
باغ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وکنوینئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ یوم بدر کا آج تقاضاہے کہ تمام تعصبات اور برادری ازم سے بالاتر ہوکر صرف کلمہ کی بنیادپر نظریاتی صف بندی کریں،فضاء بدر پید اکریں گے تو اللہ کی نصرت اور تائید شامل حل ہوگی،ان خیالا ت اظہار انھوں نے چھتر میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع امیر حلقہ وسطی باغ مولانا ہدایت اللہ اور دیگر نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیر،فلسطین ،برما ،مصر ،افغانستان،بنگلا دیشن میں برپا حق وباطل کے درمیاں معرکہ آج مسلمانوں کو حق کے ساتھ کھڑا رہنے کی راہ دیکھتا ہے،مسلمانوں کا آپس میں اتحاد اور یکجہتی اور نظریاتی صف بندی ہی کامیابی کی شاہ گلید ہے،انھوں نے کہاکہ عالمی طاغوت کا ایجنڈا ہے کہ مسلمانوں کو رنگ اور نسل میں تقسیم کرکے اس کی طاقت کو کچل دیا جائے،اور مسلمانوں کے حکمرانوں دشمنوں کے اس ایجنڈے کی تکمیل کے لیے مہرے کا کام کررہے ہیں،انھوں نے کہاکہ مسلم امت کے حکمران چھوٹے چھوٹے دائروں سے نکل کر متحد اور متفق ہوکر اللہ کے دین کے نفاذ کے لیے کوشش کریں،انھوں نے کہاکہ کشمیرمیں آج ہندوستان ماہ مقدس میں کشمیریوں کو مساجد کے اندر شہید کررہاہے انسانی حقوق کی سنگین خلا ف ورزیاں کررہاہے،اس کے جوا ب کی بجائے مسلمان حکمران ظالم اور مظلوم کے طبقوں میں معاشرے کو تقسیم کرچکے ہیں،ان سب مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ اللہ کے دیے ہوئے نظام کو بطور نظام زندگی نفاذ کیا جائے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر