{AF}
یوم بدر کا تاریخی معرکہ حق و باطل آج بھی مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے،نور الباری{/AF}
یوم بدر کا تاریخی معرکہ حق و باطل آج بھی مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے،نور الباری
حق جب آئے تو باطل مٹ جاتا ہے بے شک باطل مٹنے ہی کے لیے ہے اللہ کی نصرت و حمایت ہی فتح کا نشان ہے تعداد اور تھوڑا سامان کامیابی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں بن سکتا
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جمو ں وکشمیر کے نائب امیر نور الباری نے کہا ہے کہ یوم بدر کا تاریخی معرکہ آج بھی مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے حق و باطل کے اس معرکے میں حق غالب آیا اور باطل مٹ گیا بے شک باطل مٹنے ہی کے لیے ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اللہ کی نصرت و تائید ہی سے کامیابی حاصل ہوتی ہے آج بھی مسلمان اللہ کی طرف رجوع کریں اور اسی کے ساتھ تعلق قائم کریں تو فتح ان کے قدم چومیں گی،انہوں نے کہا کہ فتح کی راہ میں تعداد اور کم سامان رکاوٹ نہیں بن سکتااور یہ ثابت ہوچکا ہے،انہوں نے کہا کہ کشمیر کے اندر چند ہزار مجاہدین نے آٹھ لاکھ ہندوستانی قابض فوج کو شکست سے دوچار کر دیا ہے ہندوستان ظلم وستم اور ریاستی دہشت گردی کے ذریعے مجاہدین کو مٹانا چاہتا ہے جو اسکے لیے لوہے کے چنے ثابت ہو چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ کشمیری آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور کامیابی تک جہاد جاری رکھیں گے،