بیس کیمپ میں اقتدار کی چھینا چھٹی شہداء کے مقدس لہو سے سنگین بے وفائی ہے،محمود الحسن چودھری

{AF}ch.mehmood-ul-hassanبیس کیمپ میں اقتدار کی چھینا چھٹی شہداء کے مقدس لہو سے سنگین بے وفائی ہے،محمود الحسن چودھری{/AF}

بیس کیمپ میں اقتدار کی چھینا چھٹی شہداء کے مقدس لہو سے سنگین بے وفائی ہے،محمود الحسن چودھری
ممبران اسمبلی کا کردار طوائف سے بھی بدترہونا قومی المیہ ہے،آزا دخطے کے قومی تشخص کو بری طرح مجروع کیا جارہاہے،بیس کیمپ کے عوام مسائل کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں،سڑکیں کھنڈارت ،متاثرین زلزلہ ابھی تک مٹی کے ڈھیر پر ہیں،صحت اور تعلیم کی بگڑتی صورت حال پوری قوم کے سامنے ہے،ممبران اسمبلی لوٹ مار کے لیے وزراء اعظم بدل رہے ہیں،اقتداراللہ کی مانت ہوتا ہے اس کا غلط استعمال کرنے والے ذلیل اور رسوا ہوتے ہیں
راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے سیکریٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہاہے کہ بیس کیمپ میں اقتدار کی چھینا چھٹی لاکھوں کشمیری شہداء کے مقدس لہو کے ساتھ سنگین بے وفائی ہے،آزاد خطے کا قومی تشحص بری طرح ممبران اسمبلی مجروح کررہے ہیں،ممبران اسمبلی کا کردار ایک طوائف سے بھی برا ہوچکاہے ،یہ لوگ اسمبلی میں رہنے کے قابل نہیں ہیں جو اپنے ذاتی مفادات اور لوٹ مار کے لیے وزراء اعظم کو بدلیں،شہیدوں اور غازیوں کے وارث ان لوٹے لٹیروں کو اسمبلیوں کی بجائے جیلوں میں بھیجیں،ان خیالات کااظہار انھوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ ممبران اسمبلی قوموں کی پہنچان ہوتے ہیں وہ صاحب کردار ہوتے ہیں،ان کی وجہ سے پوری قوم کی عزت اور وقار ہوتا ہے،یہ کیسے ممبران اسمبلی ہیں جو لوٹ مار کے لیے اسمبلی میں آتے ہیں،عوامی منیڈیٹ کی توہین کرنے والے ممبران کو اسمبلی میں نہیں کسی اڈے پر ہونا چاہے،جماعت اسلامی انتخابات کے موقع پر قوم کو آگاہ کرتی ہے کہ ایسے لوگ منتخب کریں جو خدا رکھتے ہوں جو اپنا کردار رکھتے ہوں،مگر قوم بھی جو فیصلہ کرتی ہے یہ سب اس کے سامنے ہے،انھوں نے کہاکہ بیس کیمپ میں عوام مسائل کا شکار ہیں ،نوجوان بے روزگار ہیں،متاثرین زلزلہ ابھی تک مٹی کے ڈھیر پر پڑے ہوئے ہیں،سڑکیں کھڈرات ہسپتالوں کی صورت حال خراب ہے ان حالات میں اچھی منصوبہ بندی کرکے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے،مگر اچھی منصوبہ بندی کرنے کی بجائے ذاتی مفادات کے لیے لوٹ مار کی جارہی ہے ۔انھوں نے کہاکہ ممبران اسمبلی لوٹ مار کے لیے وزراء اعظم بدل رہے ہیں،اقتداراللہ کی مانت ہوتا ہے اس کا غلط استعمال کرنے والے ذلیل اور رسوا ہوتے ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر