{AF}
ممبران اسمبلی کی طرف سے قومی تشخص اور وقار کا جنازہ نکالنا قومی المیہ ہے،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}
ممبران اسمبلی کی طرف سے قومی تشخص اور وقار کا جنازہ نکالنا قومی المیہ ہے،ڈاکٹر خالد محمود
عوام بدکردار اور بدیانت افراد کو اسمبلیوں میں بھیجیں گے تو وہ نمائندگی کی بجائے گندگی کریں گے،65برس گزرنے کے باوجود آزاد خطے کے عوام بنیادی انسانی سہولیات سے محروم ہیں،نظام کی تبدیلی کے بغیر چہرے بدلنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے ،گزشتہ اسمبلی نے چار وزراء اعظم بدلے کیا مسائل حل ہوئے یا ان میں مزید اضافہ ہوا،عوام قرآن وسنت کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق فیصلے نہیں کریں گے تو ان پر ایسے ہی حکمران مسلط ہوں گے جو جگ ہنسائی کا باعث بنیں گے
راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزا دجموں وکشمیرکے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ ممبران اسمبلی کی طرف سے قومی تشخص اور قومی وقار کا جنازہ نکالنا پوری قومی المیہ ہے،عوام جب بدکردار اور بددیانت افراو کو اسمبلیوں میں بھیجیں گے تو وہ نمائندگی کی بجائے گندگی ہی کریں گے،جس طرح ہورہاہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے بیس کیمپ کی اسمبلی کے ممبران کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ،انھوں نے کہاکہ آزاد خطے کے عوام 65برس گزرنے کے باوجود بھی آج بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،روایاتی شخصی پارٹیوں نے عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے مفادات حاصل کیے ،آج غریب کے لیے ملازمت کے دروازے بند ہیں ملازمت کے لیے کسی وزیر اور مشیر کا رشتہ دار ہونا ضروری ہے،انھوں نے کہاکہ نظام کی تبدیلی کے بغیر چہرے بدلنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے ،گزشتہ اسمبلی نے چار وزراء اعظم بدلے کیا مسائل حل ہوئے یا ان میں مزید اضافہ ہوا،عوام قرآن وسنت کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق فیصلے نہیں کریں گے تو ان پر ایسے ہی حکمران مسلط ہوں گے جو جگ ہنسائی کا باعث بنیں گے،انھوں نے کہاکہ مقبوضہ وادی میں ہندوستانی فوج کشمیریوں کو شہید کررہی ہے مساجد میں داخل ہوکر نمازیوں کو شہید کررہی ہے عوام رمضان المبارک میں بھی سڑکوں پر ہیں اور بیس کیمپ میں اقتدار کا کھیل باعث شرم ہے۔