شہداء کے خون سے غداری اور بیس کیمپ کے تشخص کو مجروح کیا جارہاہے،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr.khalid-mehmoodشہداء کے خون سے غداری اور بیس کیمپ کے تشخص کو مجروح کیا جارہاہے،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

شہداء کے خون سے غداری اور بیس کیمپ کے تشخص کو مجروح کیا جارہاہے،ڈاکٹر خالد محمود
گھر کے ایک حصے میں آگ لگائی ہوئی دشمن مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ رہاہے ،دوسرے کمرے میں جعلی ممبران اسمبلی کھلواڑ کر کے کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں،شلواروں کی طرح پارٹیاں بدلنا لوٹ مار کرے دوسر ے درپرچلے جانا ،یہ تو کسی بس کا کنڈیٹر بھی نہیں کرتاجو ہمارے ممبران اسمبلی کررہے ہیں گزشتہ دور میں چار وزراء اعظم تبدیل ہوئے اور اب پیپلزپارٹی نے بھی یہ شروع کردیاہے عوامی مینڈیٹ کی توہین پر پوری قوم احتجاج کرے
راولاکوٹ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ شہداء کے خون سے غداری اور بیس کیمپ کے قومی تشخص کو مجروح کیا جارہاہے ،سابقہ اسمبلی نے چار وزراء اعظم بدلے اوراب پیپلزپارٹی نے وہی کام شروع کردیاہے،یہ کوئی صحت مند روایت نہیں ہے جو کام ہمارے ممبران اسمبلی کررہے ہیں وہ کسی بس کا کنڈیٹر بھی نہیں کرتا وہ ابھی جب جاتاہے تو کچھ تقاضے پورے کرتاہے،ان خیالات کااظہار انھوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں قرآن کی توہین کی جاری ہے نمازیوں کے مساجد کے اندر شہید کیا جارہاہے،پوری دادی جموں کے عوام سڑکوں پر ہیں ہڑتال پر ہیں کی مدد کرنے کی بجائے ایسے شلواروں کی طرح پارٹیاں اور وزیراعظم بدلنا مناسب نہیں ہے،انھوں نے کہالاکھوں نوجوان بے روزگار ہیں سڑکیں کھنڈارت بنی ہوئی ہیں ہسپتال ہیں نہ ادویات بدامنی اور کرپشن عروج پر ہے ،ان حالات کو درست کرنے کی بجائے لوٹ وزیرا عظم لوٹ مار کرکے دوسر ے کو لایا جاتاہے جب اس سے مقاصد حل ہوجاتے ہیں تو اس کوبھی تبدیل کردیا جاتاہے،شہداء کی وارث قوم کو یہ زیب نہیں دیتا،انھوں نے کہاکہ آزاد خطے کے عوام کا ایک تشخص ہے ،یہاں کے عوام نے جہاد کے ذریعے یہ خطہ آزاد کروایا تھا کہ یہاں اسلام کا عادلانہ نظام ہوگا اور اسی بنیاد پر مقبوضہ کشمیرکے عوام قربانیان پیش کررہے ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر