{AF}
بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کی قیادت کو اس لیے پھانسیاں اور سزائیں دی جا رہی ہیں کہ انہوں نے مشرقی پاکستان میں بھارت کی مداخلت کے خلاف جنگ لڑی ہے سعید الرحمن {/AF}
بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کی قیادت کو اس لیے پھانسیاں اور سزائیں دی جا رہی ہیں کہ انہوں نے مشرقی پاکستان میں بھارت کی مداخلت کے خلاف جنگ لڑی ہے سعید الرحمن
والسل( پ ر ) پاکستان رابطہ کونسل والسل کے کنوینئر سعید الرحمن نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کی قیادت کو اس لیے پھانسیاں اور سزائیں دی جا رہی ہیں کہ انہوں نے مشرقی پاکستان میں بھارت کی مداخلت کے خلاف جنگ لڑی ہے پروفیسر غلام اعظم کی عمر اکیانوے سال ہے اور انہیں نوے سال کی سزا سنائی گئی ہے وہ المیہ لمحات میں مشرقی پاکستان میں موجود ہی نہیں تھے ۔ حکومت پاکستان نے ان سزاؤں پر جو موقف اختیار کیا ہے وہ قابل مذمت اور افسوس ناک ہے جب کہ میاں نواز شریف کو جب پرویز مشرف نے سزا دی تو انہوں نے سعودی مداخلت کی مخالفت نہیں کی بلکہ وہ جہاز پر بیٹھ گئے اور پانچ سال سعودی عرب میں مہمان بھی رہے۔ انہوں نے کہاکہ وقت اور حالات نے ثابت کر دیا ہے کہ جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنوں نے مشرقی پاکستان کا دفاع کیا اور جن لوگوں نے پاکستان کو توڑنے میں مدد دی وہ آج اپنے انجام تک پہنچ چکے ہیں اور اﷲ کے ہاں ان کو زبردست پکڑ ہو گی ۔سعید الرحمن نے کہا کہ متحدہ پاکستان کی لڑائی لڑنے کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا جو لوگ آج بھارت کے گن گاتے ہیں بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دیتے ہیں ان کا حشر بھی بہت برا ہوگا ۔ بھارت نے مشرقی پاکستان کو الگ کرنے کے لیے پہلے مکتی باہنی کے نام پر دہشت گرد بھیجے جنہوں نے بنگالیوں کے ساتھ ظلم اور زیادتیاں کیں پھر بھارتی فوج کے لیے موقع فراہم کیا اور بھارت نے در اندازی کر کے بنگلہ دیش بنا دیا اور اس پاکستان کے جرنیل اور سیاست دان بھی برابر کے شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے وزیر خارجہ عکا عہدہ اسی لیے اپنے پاس رکھا ہے تا کہ ان کو جس طرح کی ڈکٹیشن ملے اس پر وہ آسانی سے عمل درآمد کریں انہیں سبق حاصل کرنا ہوگا کہ جن لوگوں کے اشاروں پر پھر نکلے ہیں وہ مشکل میں ان کا ساتھ نہیں دیں گے اور پاکستان جس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے حق میں ہمیشہ آواز بلندکرہے اس آواز کو دبانے کی ناکام کوششیں نہ کرے۔