{AF}
حکومت پاکستان امت کے مسائل کے حل کے لیے عوام کی ترجمان بن کربین الاقوامی سطح پر موثر کردار ادا کرے،عبدالرشید ترابی{/AF}
حکومت پاکستان امت کے مسائل کے حل کے لیے عوام کی ترجمان بن کربین الاقوامی سطح پر موثر کردار ادا کرے،عبدالرشید ترابی
رام بن میں قابض ہندوستان کی فورسز کے ہاتھوں قرآن کی توہین اور نمازیوں کو شہید کرنا مسلم دشمنی کی بدترین مثال اور ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کا تسلسل ہے،حکومت پاکستان کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،راجہ ظفرا لحق موتمر عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل اور مسلم لیگ کا چییرمین ہونے کے ناطے حکومت کو درست سمیت رہنمائی فرمائیں،ملی یکجہتی کونسل امت کو اثاثہ اور قاضی حسین احمد کا لگایا ہوا پودہ ہے،دشمنوں کے خطرناک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اتحاد اور یکجہتی وقت کا تقاضاہے
اسلام آباد ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیروکنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ہندوستانی فورسز کے ہاتھوں قرآن کی توہین اور رمضان میں پرامن نمازیوں کو شہید کرنا مسلم دشمنی کی بدترین مثال ہے اس پر حکومت پاکستان کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،حکومت پاکستان امت کے مسائل کے حل کے لیے عوام کی ترجمان بن کر بین الاقوامی سطح پراپنا موثر کردارادا کرے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملی یکجہتی کونسل کی زیرا ہتمام اور مسلم لیگ ن کے چییرمین راجہ ظفر الحق کی زیر صدارات امت مسلمہ اوراس کے سلگتے مسائل کے عنوان سے سمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ تازہ واقع ہندوستان کی گزشتہ 22سالہ ریاستی دہشت گردی کا تسلسل ہے،ہندوستانی افواج نے گزشتہ ایک 22برسوں میں ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا ،دس ہزار نوجوانوں کو لاپتہ ہے جن کی گمنام قبروں کے انکشافا ت کا عمل جاری ہے،گمنام قبروں کے انکشافات پر بین الاقوامی سیاسی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے ہندوستان کی بھرپور مذمت کی قائدین حریت کوجیلوں میں بند رکھنااور سید علی گیلا نی کو گزشتہ تین سالوں سے جمعہ اور عید کی نماز تک اداکرنے کی اجازت نہ دینے کے باوجود کشمیری پرعزم ہیں اور کشمیرکا بچہ بچہ آزادی کے جذبہ سے سرشار میدان میں برسرپیکار ہے،وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول کرنے کے لیے تیا رنہیں ہے،ان حالات میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں حکومت پاکستان کا بحیثیت فریق کے موثر کردارا دا کرنا ضروری امر ہے،بدقسمتی سے مسلم لیگ ن کی حکومت جو اپنے آپ کو قائد اعظم کی وارث خیال کرتی ہے اور قائد اعظم نے کشمیرکو پاکستان کی شہ رگ کہاتھااور قائد اعظم نے کشمیرکے حل کا روڈ میپ بھی دیاتھا اس کو نظر انداز کرکے ہندوستان کے ساتھ یک طرفہ دوستی کرنا حریت پسندوں کو مایوسی کا پیغام مل رہاہے،یہ دوستی نہ پاکستان کے مفاد میں ہے اور نہ ہی تحریک آزاد ی کے مفاد میں ہے،کشمیری عوام کی توقع تھی کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جاندار اور موثر پالیسی اختیار کرے گی اور گرشتہ حکومت کی پالیسوں کی اصلاح بھی کرے گی،ممبئی اورپارلیمنٹ پر حملوں کے حوالے ہندوستان کے وزرات داخلہ کے سینئر آفسیر کی جانب سے انکشاف کے بعد ہندوستان کا مکروہ چہرے بے نقاب کرنے ضرورت تھی،بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کو نظریہ پاکستان کو بچانے کے جرم میں سزائیں سنانا ،مصر میں جمہور ی حکومت کا خون کرنے ،افغانستان میں سامراج سے آزادی کی جدوجہد میں مصروف افغان عوام کی حمایت فلسطین میں قبلہ اول کی آزادی جیسے مسائل میں پاکستان کی حکومت اپنے عوام کی ترجمان بن کر کے ان مسائل کے حل میں موثر کردار اداکرے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ راجہ ظفر الحق موتمر عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل اور مسلم لیگ ن کے چیرمین کی حیثیت سے حکومت کی درست سمیت رہنمائی کریں،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ملی یکجہتی کونسل قاضی حسین احمد کالگایا ہوا پودا اور امت کا اثاثہ ہے ،دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اتحاد اور یکجہتی وقت کا تقاضاہے۔