{AF}
مقبوضہ کشمیر میں رمضان المبارک میں نمازیوں پر حملہ اور قرآن کی بے حرمتی انتہائی تشویشناک ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}
مقبوضہ کشمیر میں رمضان المبارک میں نمازیوں پر حملہ اور قرآن کی بے حرمتی انتہائی تشویشناک ہے،عبدالرشید ترابی
حکومت پاکستان دوٹوک موقف اپنائے اور بھارت کے ساتھ یکطرفہ دوستی کا سراب سے نکلتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر اور اقوام متحدہ،اُو آئی سی اس صورت حال کا نوٹس لے،بھارت نوجواں کو ایک بار پھر مسلح کرنے کی راہیں ہموار کررہا ہے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل نہیں چاہتا
راولپنڈی(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و کنونئیر کل جماعتی رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں رمضان المبارک میں نمازیوں پر حملہ اور قرآن کی بے حرمتی انتہائی تشویشناک ہے ،حکومت پاکستان دوٹوک موقف اپنائے اور بھارت کے ساتھ یکطرفہ دوستی کا سراب سے نکلتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر اور اقوام متحدہ،اُو آئی سی اس صورت حال کا نوٹس لے،ترجمان کے مطابق عبدالرشید ترابی نے کہا کہ بھارت نوجواں کو ایک بار پھر مسلح کرنے کی راہیں ہموار کررہا ہے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل نہیں چاہتا،12سالہ پر امن جدوجہد کو اشتعال دینے کے لیے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی انتہا کر دی ہے بھارت کشمیر کی تحریک کو کبھی ختم نہیں کر سکتا اس کے پشت پر لاکھوں شہیدوں کا لہو ہے،آزادکشمیر میں 22جولائی کو بھرپور احتجاج مظاہرے کئے جائیں گے اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کے لیے یاداشت جمع کرائی جائیں گی انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گرد ملک ہے اور مظلوم عوام میں دہشت پھیلاکر لوگوں کو ان کے حق سے محروم رکھنا چاہتا ہے