{AF}
بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی تحریک کو دبانا چاہتا ہے،واجد اقبال عباسی{/AF}
بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی تحریک کو دبانا چاہتا ہے،واجد اقبال عباسی
مقبوضہ کشمیر میں بھارت ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے،نہتے کشمیریوں کو شہید کیا جاتا ہے رمضان المبارک میں نماز تراویح کرفیو کی وجہ سے شدید مشکلات ہیں،عالمی برداری نوٹس لے،حفیظ اللہ
عالمی قوتیں اپنی خاموشی کو توڑ کر کشمیریوں کے بنیادی حق حق خودارادیت کو تسلیم کرے اور کشمیر میں موجود صورت حال کا نوٹس لے،
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع راولپنڈی کے امیرواجد اقبال عباسی نے کہا ہے کہ بھارت طاقت اور بندوق سے کشمیر یوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم رکھنا چاہتا ہے مقبوضہ میں تازہ صورت حال میں کشمیریوں کو شہید مسجد کی بے حرمتی اور قرآن مجید کی توہین کی جار ہی ہے عالمی طاقتوں کو اس مسئلے کو نوٹس لینا چاہیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ بھارت منظم سازش کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے پارلیمنٹ اور ممبئی حملے کے بھارتی آفیسر کے بیان کے بعد کشمیریوں کو دبانے کے لیے ان پر ظلم وستم شروع کر رکھا ہے،افضل گرو کی شہادت کے بعدکشمیر میں کشمیریوں پر ظلم و ستم ہو رہا ہے اس ستم کے خطرے ناک نتائج برامد ہوں گے ،طاقت کے بل بوتے پر مجاہدین کشمیر کو کبھی ڈرایا نہیں جا سکتا،بھارت ریاستی دہشت گردی کر ا کر کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انخراف کر رہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم کو کشمیریوں کی پشت پر کھڑے ہو کر مجاہدین کا ساتھ دینا چاہیے،رمضان المبارک میں تراویح کرفیو کی وجہ سے لوگ مساجد کی طرف نہیں جا سکتے ،اجلاس سے سیکرٹری ضلع راولپنڈی حفیظ اللہ،نائب امیراء صالح طاہر،مجتبی عباسی آفتاب عالم ایڈووکیٹ،سیکرٹری اطلاعات راجہ فاروق نے بھی خطاب کیا