ہندوستانی افواج مساجد کے تقدس کو پامال کرکے کشمیری نمازیوں کی شہید کرکے تحریک آزادی کو دبانہیں سکتیں،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr.khalid-mehmoodہندوستانی افواج مساجد کے تقدس کو پامال کرکے کشمیری نمازیوں کی شہید کرکے تحریک آزادی کو دبانہیں سکتیں،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

ہندوستانی افواج مساجد کے تقدس کو پامال کرکے کشمیری نمازیوں کی شہید کرکے تحریک آزادی کو دبانہیں سکتیں،ڈاکٹر خالد محمود
ہندوستان نے کشمیریوں کو ان کا حق نہ دیا تو اس کا حشر بھی سابق سوویت یونین سے برا ہوگا،عالمی برداری کشمیریوں کو ان کا حق دلانے میں کردار ادا کرے،قرآن وسنت کادیا ہوا نظام ہی ہمارے مسائل کا حل ہے،شیطانی اور طاغوتی طاقتوں نے حق کے خلاف اعلان جنگ کیا ہواہے،مغربی تہذیب اسلامی تہذیب کو مٹانے کے لیے اپنے لاؤ لشکر اور وسائل کے ساتھ حملہ آور ہے،بیس کیمپ کو حقیقی اسلامی اور فلاحی ریاست بنانا ہمار ا مشن ہے کشمیر کی آزادی کی تحریک کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے بیس کیمپ کے کردار کا بحال ہونا ضروری ہے
چڑالہ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ ہندوستانی افواج کشمیریوں کو شہید اورمساجد کے تقدس کو پامال کرکے تحریک آزادی کی دبانے کی کوشش کررہی ہیں،کشمیریوں نے آزادی سے کم کوئی حل قبول نہ کرنے کاعہد کیا ہواہے ان کو بندوق کی طاقت پرزیادہ دیر غلام نہیں رکھا جاسکتا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کے ہمراہ سابق امیر ضلع پونچھ سجاد انور،مجید کیانی تھے،غربی باغ کے قائدین اور سابق امیدوار اسمبلی میجر لطف خلیق بھی موجود تھے،ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ مسلمانوں پرقرآن کو سب سے بڑا حق یہ کہ وہ اس کے نظام کے نفاذ کے لیے جہاد کریں،قرآ ن وسنت پر عمل کیے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے،انھوں نے کہاکہ ہندوستان نے کشمیریوں کو ان کا حق نہ دیا تو اس کا حشر بھی سابق سوویت یونین سے برا ہوگا،عالمی برداری کشمیریوں کو ان کا حق دلانے میں کردار ادا کرے،قرآن وسنت کادیا ہوا نظام ہی ہمارے مسائل کا حل ہے،شیطانی اور طاغوتی طاقتوں نے حق کے خلاف اعلان جنگ کیا ہواہے،مغربی تہذیب اسلامی تہذیب کو مٹانے کے لیے اپنے لاؤ لشکر اور وسائل کے ساتھ حملہ آور ہے،بیس کیمپ کو حقیقی اسلامی اور فلاحی ریاست بنانا ہمار ا مشن ہے کشمیر کی آزادی کی تحریک کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے بیس کیمپ کے کردار کا بحال ہونا ضروری ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر