{AF}
حکومت آزادکشمیر مہاجرین کے ساتھ ہونے والی زیاتیوں کا ازالہ کرے،امجد یعقوب{/AF}
حکومت آزادکشمیر مہاجرین کے ساتھ ہونے والی زیاتیوں کا ازالہ کرے،امجد یعقوب
ضلع پونچھ میں مقیم مہاجرین کو تین ماہ سے گزارہ الاونس نہ مل سکا جس کی وجہ سے وہ شدید مشکلات کا شکار ہیں
پونچھ انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے مہاجرین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آن پہنچی وزیر اعظم اور صدر ریاست نوٹس لیں
راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی ضلع پونچھ سیاسی کمیٹی کے چیئرمین امجد یعقوب نے کہا ہے کہ حکو مت آزادکشمیر مہاجرین کے ساتھ ہونے والی زیاتیوں کا نوٹس لیں،مہاجرین جنہوں نے تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنے خاندان ،جائیداد اور اپنا سب کچھ قربان کر کے بیس کیمپ میں آئے ہیں بیس کیمپ کی حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے ان کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جا رہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہاجرین کے وفد سے ملاقات میں کیا ،امجد یعقوب نے کہا کہ حکومت مہاجرین کشمیر اور تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبانی کے دعوے تو کرتی ہے مگر یہاں موجود مہاجرین کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اگر جلد ان کو گزارہ الاونس نہ دیا گیا تو ان کے ساتھ مل کر احتجاجی تحریک کا آغا ز کریں گے انہوں نے وزیر بحالیات،سیکرٹری بحالیات اور دیگر اداروے مہاجرین کے ساتھ ہونے والے سلوک کا ازالہ کریں وگرنہ مہاجرین کے ساتھ مل کر تحریک چلائیں گے،