{AF}
بنگلہ دیش میں تحریک اسلامی کے کارکنان و ذمہ داران پر ظلم و ستم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اسلامی جمعیت طلبہ راولاکوٹ {/AF}
بنگلہ دیش میں تحریک اسلامی کے کارکنان و ذمہ داران پر ظلم و ستم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اسلامی جمعیت طلبہ راولاکوٹ
راولاکوٹ(پ ر) بنگلہ دیش میں تحریک اسلامی کے کارکنان و ذمہ داران پر ظلم و ستم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اگر فی الفور انتقامی کارروائیوں کو روکا نہ گیا تو پوری دنیا کے اندر اسلامی تحریکوں کے لوگ سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اسلامی جمعیت طلبہ راولاکوٹ کے زیر اہتمام اسلامی جمعیت طلبہ بنگلہ دیش کے ناظم اور سابق امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش پروفیسر غلام احمد کو نام نہاد ٹریبونل کی جانب سے سزائے موت کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق علی احسن مجاہد کو سزائے موت سنائے جانے کیک فیصلے کے خلاف رات گئے ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان زبیر صفدر نے پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں کی کال دے دی ہے۔ جس پر گزشتہ روز پورے پاکستان اور کشمیر سمیت گلگت بلتستان کی طرح راولاکوٹ میں بھی کارکنانِ جمعیت سڑکوں پر نکل آئے۔ راولاکوٹ میں احتجاجی مظاہرے کا آغاز دن 12 بجے کالج گراؤنڈ سے ہوا جو پورے شہر کا لگانے کے بعد کچہری چوک میں ایک جلسہ عام کی شکل اختیار کرگیا۔ مظاہرے کی قیادت معتمد جموں کشمیر اسلامی جمعیت طلبہ فہد سید، امیر جماعتِ اسلامی ضلع پونچھ سردار محمد حلیم خان نے کی۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فہد سید نے کہا ہے کہ آج پوری دنیا میں اسلامی تحریکوں کو چن چن کر پھانسیوں، پھندوں اور لاٹھیوں کی نذر کیا جا رہا ہے اور اس شرمناک فعل سے تحریک اسلامی کے راستوں کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن تاریخ گواہ ہے کہ یہ پھندے اور گولیاں اسلامی تحریکوں کے راستے کی رکاوٹ نہ پہلے تھے اور نہ اب ہیں۔ امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ سردار محمد حلیم خان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں تحریکی لوگوں کو اسلام پسندی اور پاکستان سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے اور چن چن کر پھانسی کے پھندوں پر چڑھایا جا رہا ہے۔ جس پر پوری دنیا کی طرح پاکستان کے حکمران اور جماعتیں بھی خاموش ہیں۔مظاہرے سے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ راولاکوٹ محمد شکیل احمد معتمد راولاکوٹ طیب نسیم، عبدالجباراور دیگر نے بھی خطاب کیا۔