{AF}
بنگلہ دیشن میں جماعت اسلامی کے قائدین کو نہیں ہندوستان کی آشیر باد سے نظریہ پاکستان کو موت کی سزائیں سنائی جارہی ہیں،عبدالرشید ترابی{/AF}
بنگلہ دیشن میں جماعت اسلامی کے قائدین کو نہیں ہندوستان کی آشیر باد سے نظریہ پاکستان کو موت کی سزائیں سنائی جارہی ہیں،عبدالرشید ترابی
پاکستان کی تمام سیاسی اورمذہبی جماعتوں اور حکومت کا فرض ہے کہ وہ بنگلہ دیشن میں ہونے والے مظالم پر صدااحتجاج بلند کریں،بنگلہ دیشن کے سابق ممبران پارلیمنٹ اور بنگلہ دیشن کی ترقی اور استحکام کے لیے کام کرنے والوں کو نامکمل شواہد پر سزائیں سنانے پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،ہندوستان نوازبنگلہ دیشن کی سکولر لابی جماعت اسلامی کی مقبولیت سے خوف زدہ ہوکرجماعت اسلامی کو راستے سے ہٹانے کی سازش کررہی ہے اسلامی تحریک سرخروہوگی،پوری امت کی دعائیں اور صدائیں جماعت اسلامی کے ساتھ ہیں،دشمنوں کے ایجنٹ سیکولر حکمرانوں کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں
سیالکوٹ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وکنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ بنگلہ دیشن میں اسلامی جماعت کے قائدین کو نہیں ہندوستان کی آشیر باد سے نظریہ پاکستان کو موت کی سزائیں سنائی جارہی ہیں،جس پر پاکستان کی تمام سیاسی ،مذہبی جماعتوں او ر حکومت کو صدااحتجاج بلند کرنی چاہیے،یہ جماعت اسلامی پا مسئلہ نہیں ہے نظریہ پاکستان کا مسئلہ ہے،ہندوستان نے اس کو دولخت کرکے اعلان کیا تھاکہ اس نے اس نے نظریہ پاکستان بحرعرب میں غرک کردیا ہے،یہی ہندوبنیاآج عوامی لیگ کو پاکستان اور اسلام سے محبت رکھنے والوں کو سزائیں دلوارہاہے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،دریں اثناء انھوں نے خواجہ ذکر الدین کے بھائی کی وفات پر اظہا ر تعزیت کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بنگلہ دیشن کے سابق ممبران پارلیمنٹ اور بنگلہ دیشن کی ترقی اور استحکام کے لیے کام کرنے والوں کو نامکمل شواہد پر سزائیں سنانے پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،ہندوستان نوازبنگلہ دیشن کی سکولر لابی جماعت اسلامی کی مقبولیت سے خوف زدہ ہوکرجماعت اسلامی کو راستے سے ہٹانے کی سازش کررہی ہے اسلامی تحریک سرخروہوگی،پوری امت کی دعائیں اور صدائیں جماعت اسلامی کے ساتھ ہیں،دشمنوں کے ایجنٹ سیکولر حکمرانوں کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ پاکستان کے قیام کی منزل ابھی ادھوری ہے جن مقاصد کے لیے پاکستان حاصل کیا گیا تھا وہ پورے ہوتے تو ہندوستان اس خداداد مملکت کو دولخت کرنے کی سوچ بھی نہیں سکتاتھا بلکہ اس مثالی اسلامی ریاست کو دیکھ کر دنیا کی باقی غیر اسلامی ریاستیں بھی اسلام قبو ل کرتی ،انھوں نے کہا کشمیریوں کو بھی پیغام دیا جارہاہے کہ وہ پاکستان اور دوقومی نظریے کی بات کرنا ترک کردیں ورنہ ان کاحشر بھی یہی ہوگا۔عبدالرشیدترابی نے کہاکہ پاکستانی قوم ایک بار پھر اسی طرح کی جدوجہد کرے جس طرح کی جدوجہد انھوں نے قیام پاکستان کے لیے کی تھی تاکہ اس ملک میں حقیقی اسلامی انقلاب آئے جس کے لیے قوم نے قربانیاں پیش کیں تھیں۔