{AF}
بھارتی وزارت داخلہ کے سابق سیکرٹری ستیش ورما نے بھی دہشت گردی اور پارلیمنٹ پر حملہ کو بھارتی حکومت کی کارروائی قرار دے کر پاکستان میں بھارتی لابنگ ور بھارت نواز میڈیا کو بے نقاب کر دیا ہے ۔ سعید الرحمن{/AF}
بھارتی وزارت داخلہ کے سابق سیکرٹری ستیش ورما نے بھی دہشت گردی اور پارلیمنٹ پر حملہ کو بھارتی حکومت کی کارروائی قرار دے کر پاکستان میں بھارتی لابنگ ور بھارت نواز میڈیا کو بے نقاب کر دیا ہے ۔ سعید الرحمن
والسل ( پ ر ) پاکستان رابطہ کونسل والسل کے کنوینئر سعید الرحمن نے کہا ہے کہ بھارتی وزارت داخلہ کے سابق سیکرٹری ستیش ورما نے بھی دہشت گردی اور پارلیمنٹ پر حملہ کو بھارتی حکومت کی کارروائی قرار دے کر پاکستان میں بھارتی لابنگ ور بھارت نواز میڈیا کو بے نقاب کر دیا ہے ۔ جو دن رات بھاگ کے گن گاتے رہتے ہیں ۔ بھارت کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لیے حکوم کو مشورے دیتے رہتے ہیں اور بھارت کو پسندیدہ قرار دینے کا فیصلہ کرانے میں متحرک تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف ہمیشہ زہر اگلا ہے پاکستان کے ایک حصے پر فوجی جارحیت کر کے اسے الگ کر دیا گیا اس کے باوجود پاکستان کے حکمران بھارت کو پسندیدہ قرار دے کر بھارت کی کھلی دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں ۔ سعید الرحمن نے کہا کہ موجودہ ن لیگ کی حکومت سے پاکستان کے عوام کو بڑی امیدیں تھیں ۔ بھارت کے حالیہ انکشافات پر بھارت کے ساتھ دو ٹوک بات کی جائے گی بین الاقوامی سطح پروضاحب طلب کی جائے گی کہ جس میں اور پارلیمنٹ پر حملوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت کے بعد عالمی برادری کو بھارت کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اقتدار سنبھالنے سے پہلے ہی بھارت کے گیت گانا شروع کر دیے تھے من موہن سنگھ کو دعوتیں دی جا رہی تھیں اور دہلی کا دورہ کرنے کا بار بار اعلان ہورہا ہے تھا اور میاں نواز شریف بھارت جانے کے لیے بڑے بے تاب تھے مگر عوام کا شدید رد عمل دیکھ کر ان کے خواب شرمندہ تعبیرنہ ہو سکے ۔ سعید الرحمن نے کہا کہ نواز شریف نے اگر وہی کردار ادا کیا جو کارگل کے موقع پر کیا تھا کہ واشنگٹن جا کر ہتھیار ڈال دیے تھے اور اس کی سزا بھی وہ بھگت چکے ہیں آئندہ انہیں اپنی اصلاح کرنی چاہیے۔